صومالیہ میں انتہا پسند باغی گروپ الشباب کا حملہ، 19 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2022, 11:40 AM | عالمی خبریں |

موغادیشو ،4؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) صومالیہ کے انتہا پسند باغی گروپ الشباب کے جنگجوؤں نے ملک وسطی علاقے میں رات کے وقت حملہ کر کے کم از کم 19 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ قبیلے کے سربراہوں اور مقامی عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ ریاست صومالیہ کے خلاف بغاوت کرنے والے الشباب نے یہ حملہ دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل کا 30 گھنٹے تک محاصرہ کرنے کے دو ہفتوں کے بعد کیا ہے، اس واقعہ میں 21 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہوئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس گروپ نے جمعہ اور ہفتہ کی شب دو قصبوں کے درمیان سفر کرنے والی کم از کم 8 گاڑیوں کو روکا اور انہیں نذر آتش کر دیا، اس کے علاوہ ایک گاؤں کے قریب متعدد مسافروں کو ہلاک کر دیا۔ مقامی قبیلے کے بزرگ عبدالحی حرید نے اے ایف پی کو بتایا ’’دہشت گردوں نے رات کے وقت سفر کرنے والے معصوم شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ ہمارے پاس متاثرین کی صحیح تعداد نہیں ہے لیکن 19 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔‘‘

ہیران علاقے کے گورنر علی جیتے، جہاں یہ حملہ ہوا، نے کہا ’’مہلوکین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ مزید لاشوں کی تلاش کی جا رہی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 20 سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔‘‘ ایک اور مقامی قبیلے کے رہنما، محمد عبدالرحمان نے کہا ’’یہ ایک خوفناک حملہ تھا، ایسا ہمارے خطے میں کبھی نہیں ہوا تھا، وہ تمام معصوم شہری تھے۔‘‘

وہیں الشباب گروپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایسے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا جنہوں نے حال ہی میں حکومتی فورسز کی مدد کی تھی۔ گروپ کا دعویٰ ہے کہ حملہ میں 20 “ملیشیاؤں اور ان کے لیے سامان لے جانے والے افراد” کو ہلاک کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مقامی جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز نے اگست کے آخر میں علاقے میں الشباب سے کئی گاؤں پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔