افغانستان کے کابل کی مسجد میں دھماکہ، امام سمیت 12 نمازی جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th May 2021, 11:12 PM | عالمی خبریں |

کابل ۱۴ مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی جاں بحق ہوگئے، دھماکہ   جمعہ  کی نماز کی ادائیگی کے دوران کیا گیا۔افغان پولیس  ترجمان کے مطابق کابل کے ضلع شکر درہ میں مسجد کے اندر دھماکہ کیا گیا جس میں مسجد کے امام مفتی نعمان  سمیت ۱۲ نمازی جاں بحق ہوگئے جبکہ ۱۵ نمازی زخمی ہوئے ہیں۔ خبررساں ایجنسیوں کے مطابق دھماکہ اُس وقت ہوا جب جمعہ  کی نماز شروع ہوئے کچھ ہی وقفہ گذرا تھا۔

عینی شاہد محیب اللہ صاحبزادا کے حوالے سے بتایا گیا ہے وہ مسجد میں داخل ہوا ہی تھی کہ  اچانک دھماکہ ہوا، اس نے دیکھا کہ  لوگوں کی چینخیں سنائی دینے لگی جبکہ پوری مسجد کے اندر دھواں پھیل گیا تھا۔ صاحبزادہ نے بتایا کہ  اس کے سامنے کئی لوگوں کی نعشیں بکھری پڑی تھی جس میں کم از کم ایک بچہ بھی شامل تھا۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ  پہلے سے ہی مسجد کے  بالکل اگلی صف میں کہیں بم چھپایا گیا  تھا، نماز جیسے ہی شروع ہوا، بم پھٹ گیا۔ پولس کی ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا ہے کہ  مسجد کے امام کو نشانہ بناکر بم نصب کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کی 3 روزہ جنگ بندی کے دوران یہ پہلا بڑا واقعہ ہے، دونوں جانب سے عیدالفطر پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے کابل ہی میں لڑکیوں کے اسکول کے باہر متعدد دھماکے کئے گئے تھے، جس میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، اس  حملے میں   مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 68 ہوگئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ  جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر اسکول کی بچیاں شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔