کیلیفورنیا: گھر میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 6 زخمی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 18th November 2019, 7:42 PM | عالمی خبریں |

 نیویارک8  1 نومبر (آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر فریسنو میں گھر میں جاری پارٹی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔امریکی خبر رساں ادارے’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فریسنو پولیس لیفٹیننٹ بل ڈولے نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ شام 6 بجے شہر کے جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں لوگ فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ڈپٹی چیف پولیس مائیکل ریڈ نے فریسنو بی اور کے ایس ای ای/ کے جی پی ای ٹی وی اسٹیشنز کو بتایا کہ گھر کے پچھلے حصے میں جاری پارٹی میں مجموعی طور پر 10 افراد پر فائرنگ کی گئی جن میں سے 3 موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ چوتھا شخص ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا جبکہ دیگر 6 افراد زخمی ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔مائیکل ریڈ نے کہا کہ فائرنگ سے متاثر ہونے والے تمام افراد ایشیائی تھے جن کی عمریں 25 سے 35 برس کے درمیان تھیں۔پولیس لیفٹیننٹ بل ڈولے نے کہا کہ ہم اتنا جانتے ہیں کہ گھر کے پچھلے حصے میں ایک تقریب جاری تھی جس میں گھر والے اور دوست شریک تھے، ہر کوئی فٹ بال دیکھ رہا تھا نامعلوم مشتبہ افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین کو تشویش ناک حالت میں کمیونٹی ریجنل میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جن میں سے کچھ کی حالت اب سنبھل گئی ہے۔مائیکل ریڈ نے کہا کہ نے جب فائرنگ شروع ہوئی اس وقت 35 کے قریب افراد موجود تھے، شکر ہے کوئی بچہ زخمی نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا اور کیا متاثرین حملہ کرنے والے فرد/ افراد کو جانتے تھے؟ اس حوالے سے فوری طور پر کچھ علم نہیں ہوسکا۔علاوہ ازیں پولیس مشتبہ ملزمان کا پتہ لگانے کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیو تلاش کرنے کے لیے گھر گھر جارہے ہیں، فائرنگ کا واقعہ شہر کے ایئرپورٹ سے آدھا میل کے فاصلے پر پیش آیا۔خیال رہے کہ فریسنو کے جنوب مشرقی علاقے میں یہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے گزشتہ صبح شہر کے دوسرے حصے میں ایک شخص کو گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔تاہم ان دونوں واقعات میں کوئی تعلق ہے یا نہیں اس حوالے سے پولیس نے کچھ نہیں بتایا۔قبل ازیں 15 نومبر کو کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں واقع ہائی اسکول میں ایک طالب علم کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 طلبہ ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والا طالب علم بھی اگلے دن ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔