جی ایس ٹی کی شرح 25 فیصد سے کم ہو چھوٹی صنعتوں کی مشکلات دورکی جائیں:ایسوچیم

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2020, 11:28 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/جنوری (ایس او نیوز/یواین آئی) ایسوچیم نے سبھی سلیب میں گوڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح25فیصد تک کم کرنے اور چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے شعبے کے مسائل فوری طورپر حل کرنے اور زرعی شعبے میں کارپوریٹ فارمنگ شروع کرنے کے بجٹ میں التزام کرنے کے ساتھ کچھ مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ہیں اور انہیں امید ہے انہیں مکمل کئے جانے سے اقتصادی سست روی دور ہوگی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے - ایسوچیم کے صدر نرنجن ہیرانندانی نے چہارشنبہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ صنعتی شعبے کو امید ہے کہ آئندہ بجٹ میں ایسے التزام کئے جائیں گے جس سے معیشت کو رفتار ملے گی اور آئندہ کچھ برسوں میں ملک 50کھرب ڈالر کی معیشت والا ملک بن جائے گا-انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ حکومت تجارت میں سہولتوں کے لئے انٹرپینور کے سامنے زمینی سطح پر درپیش مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ نئی اکائیوں کی منظوری دینے کے عمل کو سہل کرے گی -

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...