اسمبلی انتخابات: ہریانہ اور مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو ووٹنگ، 24 کو نتائج

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2019, 12:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) الیکشن کمیشن نے دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ مہاراشٹر اور ہریانہ میں 21 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ مہاراشٹر میں کل 288 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وہیں، ہریانہ میں 90 سیٹوں کے لئے ووٹ پڑیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ریاستوں میں 27 ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 4 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جا سکتے ہیں اور 7 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ الگ الگ ریاستوں کی 64 اسمبلی سیٹوں اور بہار کی سمستی پور لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات بھی 21 اکتوبر کو ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 288 اسمبلی سیٹوں والے مہاراشٹر میں اور 90 سیٹوں والے ہریانہ میں ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے۔ اب ان دونوں ریاستوں میں کوئی نئے اعلانات نہیں کئے جا سکیں گے۔ مہاراشٹر میں 8.9 کروڑ رائے دہندگان اور ہریانہ میں 28 لاکھ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔