آسام میں بی جےپی اقتدار میں واپسی کی متمنی مگر سی اے اےرکاوٹ بن سکتا ہے

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2021, 12:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعہ کو اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ مغربی بنگال میں8؍ تو آسام میں 3؍ مراحل میں الیکشن ہونے ہیں۔یہی دو ریاستیں  ہیں جہاں بی جےپی کی زیادہ توجہ مرکوز ہے۔294؍ رکنی بنگال اسمبلی پر وہ قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے تو آسام کی 126؍ رکنی  میں  اس کے سامنے  اقتدار بچائے رکھنے کا چیلنج  ہے۔   دو نئی علاقائی پارٹیوں کے اتحاد کی شکل میں تیسرے محاذ کے معرض وجود میں آجانے کے بعد آسام میں مقابلہ سہ رخی ہونے کا امکان ہے۔

ایک طرف جہاں بی جےپی اپنی اتحادی پارٹیوں  کے ساتھ ریاست میں اپنا اقتدار بچانے کیلئے میدان میں اترے گی تو وہیں دوسری جانب کانگریس اپنی اتحادی پارٹیوں  کے ساتھ جن میں بدرالدین اجمل کی آل انڈیا  یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یوڈی ایف)  بھی شامل ہے، بی جےپی سے اقتدار چھیننے کی کوشش کریگی۔   یو ڈی ایف کے ساتھ کانگریس کے اتحاد نے  اقلیتی ووٹوں  کے انتشار  کے امکان کو کم کردیا ہے جس کے بعد اس اتحاد کے امکانات پہلے سے زیادہ روشن ہوگئے ہیں۔  راہل گاندھی  آسام میں اپنی انتخابی مہم کے آغاز  کے وقت ہی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرکے اوراسے نافذ نہ ہونے دینے کا اعلان کرکے یہ واضح کرچکے ہیں کہ سی اے اے کانگریس اوراس کے اتحاد کا اہم انتخابی موضوع ہوگا۔ دوسری جانب بی جےپی کیلئے اس محاذ پر اپنا دفاع مشکل  ہے۔

الیکشن کی تاریخوں کا اعلان  ہوتے ہی آسام کے سینئر وزیر اور شمالی ہند میں بی جےپی کے کلیدی لیڈر ہیمنت بسوا شرما نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’آسام اسمبلی الیکشن کا اعلان ہوگیا ہے اور دوبارہ حکومت سازی کیلئے ہمیں آپ کے آشیرواد کی ضرورت ہے۔ گزشتہ 5؍ برسوں  میں  آپ نے ہم پر جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس کیلئے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔اس دوران آسام نے حیرت انگیز ترقیاں کیں۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہ سلسلہ جاری رکھیں  گے۔‘‘ بہرحال بی جےپی کو اس بات کا احساس پوری شدت سے ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے )  ریاست میں اس کا کھیل بگاڑ سکتاہے۔ اس قانون  کے منظور ہوتے ہی آسام میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہرے ہوئے۔  یہاں کے عوام اسے آسامی ثقافت کیلئے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔  

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...