آسام میں بارش اور سیلاب سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچی، 50 لاکھ افراد متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 12:31 PM | ملکی خبریں |

گوہاٹی، 23؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی ) آسام میں سیلاب کی صورتحال آج بھی جوں کی توں رہی۔ اس دوران چار بچوں سمیت 12 افراد لقمہ اجل بن گئے، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 100 ہو گئی۔ ریاست کے 34 اضلاع میں سے 32 ضلعوں میں 54.57 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ سیلاب کا پانی کم ہونے کے بعد حکومت سیلاب کی وجوہات کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

انہوں نے ناگاؤں اور موری گاؤں اضلاع کے مختلف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کچھ جگہوں پر انہوں نے ریل کا سفر بھی کیا۔ فوج اور قومی اور ریاستی ڈیزاسٹر ایجنسیاں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کے حکام نے بتایا کہ پانچ اضلاع میں 12 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں ہوجائی میں چار اور نلباری اضلاع کے تین لوگ شامل ہیں۔

اے ایس ڈی ایم اے حکام کے مطابق رواں سال اپریل سے اب تک سیلاب سے 83 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ مٹی کے تودے گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 4,941 گاؤں کے 11,67,219 بچوں سمیت 54,57,601 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کل 845 ریلیف کیمپ اور 1026 امدادی مراکز کھولے گئے ہیں۔ کل 2,71,125 لوگ ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں، جب کہ 99,026 ہیکٹر سے زیادہ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تین دریاؤں برہم پترا، کوپلی اور ڈسانگ کا پانی کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...