منکی ہائی وے پر گاڑیوں کو لوٹنے کی کوشش کا معاملہ؛ میرا بھائی بے قصور ہے، منکی کے عاصم بیدرکٹے کا بیان
بھٹکل 28 جولائی (ایس او نیوز) کل منکی پولس نے بھٹکل کے چار لوگوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا ان پر الزام تھا کہ یہ لوگ منکی ماون کٹے کے پاس رات ایک بجے کے قریب موٹر گاڑیوں اور راہگیروں کو لوٹنے کی تیاری میں تھے جس کے دوران ان کو گرفتار کیا گیا، اس تعلق سے بتایا گیا تھا کہ پولس کو منکی کے دولوگوں کی تلاش ہے۔ جن کی شناخت فیاض فکردے اور شجاعت بیدرکٹے کی حیثیت سے کی گئی تھی۔ اس تعلق سے سعودی عربیہ سے شجاعت بیدرکٹے کے بھائی عاصم بیدرکٹے نے ساحل آن لائن کو فون کرکے خبر دی ہے کہ منکی پولس کو جن دو نوجوانوں کی تلاش ہے وہ دونوں اس معاملے میں ملوث نہیں ہیں اور دونوں کو پھنسایا جارہا ہے۔ان کے مطابق یہ دونوں 16 سال کے لڑکے ہیں جس میں ایک ہائی اسکول میں اوردوسرا کالج میں زیرتعلیم ہیں۔عاصم کا کہنا ہے کہ یہ وونوں بالکل بے قصور ہیں۔
ٰخیال رہے کہ منکی پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج ہے اور پولس مزید چھان بین میں لگی ہوئی ہے۔