ایشیا کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2018, 11:47 AM | اسپورٹس |

 دبئی،20؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوگئی اور 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی، قومی ٹیم 44ویں اوور میں 162 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف باآسانی 2 وکٹ کے نقصان پر 29 اوورز میں پورا کرلیا۔

 ہندوستان کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا اور دونوں نے 86 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی، اس دوران کپتان روہت شرما 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد شیکھر دھون نے اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا لیکن 104 رنز کے مجموعی اسکور پر وہ فہیم اشرف کا شکار بن گئے، دھون 46 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

امباٹی رائیڈو اور دنیش کارتک نے تیسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، دونوں بلے باز 31، 31 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے  ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخرزمان نے کیا تاہم اوپنرز پر اعتماد آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور صرف 3 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، امام الحق صرف 2 رنز جب کہ فخرزمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

شعیب ملک اور بابر اعظم کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی تاہم بابر اعظم غلط شارٹ کھیلتے ہوئے بولڈ ہوگئے، وہ 47 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ توقعات کے برخلاف صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان کے  آؤٹ ہوتے ہی شعیب ملک بھی 43 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر نے بھی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آصف علی بھی صرف چند ہی گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے، وہ 9 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ آل راؤنڈر شاداب خان کی اننگز بھی 8 رنز تک محدود رہی۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف نے محمد عامر کے ساتھ ملکر ساتویں وکٹ کے لیے 37 قیمتی رنز جوڑے مگر فہیم اشرف جسپرٹ بمرا کا شکار بن گئے، وہ 21 رنز ہی بناسکے جب کہ حسن علی تیسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے، محمد عامر آخر تک مزاحمت کرتے رہے اور 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

 ہندوستان کی جانب سے بھنویشور کمار اور کیدار جادیو نے 3،3 جب کہ جسپرٹ بمرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 ہندوستانکے آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...