ایشیا کپ:ہندوستان اور افغانستان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2018, 11:46 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 دبئی، 26؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایشیا کپ میں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا ہے اور افغانستان نے ایشیا کپ میں ہندوستان کی فتوحات کا خاتمہ کردیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹیم میں پانچ تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترنے والی ہندوستانی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ہندوستاننے میچ کے لیے اوپنر شیکھر دھاون، روہت شرما، یزویندر شاہل، جسپریت بمراہ اور بھوونیشور کمار کو آرام کرایا اور ان کی جگہ لوکیش راہل، خلیل احمد، منیش پانڈے، دیپک چاہر اور سدہارتھ کول کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

افغان اوپنر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور جاوید احمدی کے ہمراہ ٹیم کو 65رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس میں جاوید کا حصہ محض پانچ رنز تھا۔

تاہم اس موقع پرہندوستانی اسپنرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے بڑے ہدف کی جانب گامزن افغانستان کی ٹیم کی یکے بعد دیگرے چار وکٹیں لے کر انہیں مشکلات سے دوچار کردیا۔

جاوید احمدی 5، رحمت شاہ 3 بنا کر جدیجا کی وکٹ بنے جبکہ کلدیپ یادو نے لگاتار گیندوں پر حشمت اللہ شاہدی اور اصغر کا کام تمام کیا۔

82رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد شہزاد کا ساتھ دینے گلبدین نائب آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 50رنز کی شراکت قائم کی جبکہ اس دوران شہزاد نے اپنی ریکارڈ ساز سنچری بھی مکمل کر لی۔

تاہم 132 کے اسکور پر دیپک چاہر نے گلبدین کو آؤٹ کر کے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ بنا لیا۔

شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور تجربہ کار محمد نبی کے ساتھ مل کر اسکور کو 180تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ٹیم کی بڑے اسکور کی راہ بھی ہموار کی۔

محمد شہزاد نے آؤٹ ہونے سے قبل 116 گیندوں پر 7 چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے 124 رنز بنائے۔

شہزاد کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد نبی نے ذمے داری سنبھالی اور نجیب اللہ زدران کے ہمراہ اسکور کو 226 تک پہنچا دیا، وہ چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 64رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اختتامی اوورز میں افغانستان کی ٹیم زیادہ تیز رفتاری سے رنز نہ بنا سکی اور مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بنا سکی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2018 میں یہ ہندوستان کے خلاف اب تک کسی بھی ٹیم کا پہلے بیٹنگ کے لیے سب سے بڑا اسکور ہے اور کوئی بھی ٹیم انہیں جیت کے لیے اس سے بڑا ہدف نہیں دے سکی۔

ہندوستان کی جانب سے رویندرا جدیجا 3وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ کلدیپ یادو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز امبتی رائیڈو اور لوکیش راہل نے 110 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ کو کافی حد تک یکطرفہ بنا دیا لیکن اس موقع پر افغان اسپنرز عمدہ باؤلنگ کے ذریعے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

راہل 60 اور رائیڈو 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ قائم مقام کپتان مہندرا سنگھ دھونی صرف 8رنز بنا سکے۔

دنیش کارتھک اور منیش پانڈے نے اسکور 166 تک پہنچایا لیکن پانڈے کی اننگز بھی صرف 8رنز پر ہی تمام ہوئی۔

کیدار جادھو وکٹ پر آئے تو کارتھک کے ساتھ مل کر ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی پھر یکے بعد دیگر دونوں کھلاڑی بالترتیب 19 اور 44 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے ساتھ ہی میچ دلچسپ شکل اختیار کر گیا۔

205 پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد رویندرا جدیجا کا ساتھ دینے کے لیے پہلا میچ کھیلنے والے دیپک چاہر آئے اور دونوں نے 21رنز جوڑ کر بتدریج ہدف کی جانب پیش قدمی کی لیکن آفتاب عالم نے چاہر کی وکٹیں بکھیر کر ایک مرتبہ اپنی ٹیم کی میچ میں کامیابی کی امیدیں روشن کر دیں۔

اختتامی اوورز میںہندوستان بیٹنگ لائن افرا تفریح کا شکار نظر آئی اور 49ویں اوور میں کلدیپ یادو کے بعد سدہارتھ کول کے رن آؤٹ ہونے کے ساتھ ہیہندوستانی  ٹیم 9وکٹوں سے محروم ہو گئی۔

میچ کے آخری اوور میں ہندوستان کو فتح کے لیے 7 رنز درکار تھے اور جدیجا نے راشد خان کی پہلی گیند روکنے کے بعد دوسری گیند کو باؤنڈری کے پار بھیج دیا۔

اس کی اگلی گیند پر جدیجا نے ایک رن لیا جبکہ اگلی گیند پر خلیل نے بھی سنگل لے کر مقابلہ برابر کردیا اور ہندوستان کو آخری دو گیندوں پر جیت کے لیے ایک رن درکار تھا۔

تاہم جدیجا اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے اور بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے اور میچ دونوں ٹیموں کے اسکور کی برابری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان، محمد نبی اور آفتاب عالم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

محمد شہزاد کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔