ایشیا کپ ہاکی: ہندوستان نے سپر-4 اسٹیج کا فتح کے ساتھ کیا آغاز، جاپان کو دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2022, 11:06 AM | اسپورٹس |

جکارتہ ، 29؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ 2022 کے سپر-4 اسٹیج کا شاندار آغاز کیا ہے۔ اس نے ہفتہ کے روز کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی ہے۔ ہندوستان کی طرف سے منجیت (8ویں منٹ) اور پون راجبھر (35ویں منٹ) نے گول داغے۔ دوسری طرف جاپان کی جانب سے تنہا گول تکما نیوا نے میچ کے 18ویں منٹ میں کیا۔ جاپان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے لیگ میچ میں ملی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔

واضح رہے کہ لیگ میچ میں جاپان نے ہندوستان کو 2-5 سے شکست دی تھی۔ جاپان نے لیگ اسٹیج میں اپنے تینوں میچ جیتے تھے اور وہ پول-اے میں سرفہرست رہی تھی۔ دوسری طرف ہندوستان اور پاکستان دونوں کے ہی چار پوائنٹ تھے، لیکن موجودہ چمپئن ہندوستان نے بہتر گول کے فرق کے سبب اگلے دور میں جگہ بنائی۔

بہرحال، ہندوستان کے علاوہ سپر-4 اسٹیج میں جاپان، جنوبی کوریا اور ملیشیا نے جگہ بنائی ہے۔ یہ سبھی ٹیمیں ایک دوسرے سے ایک ایک بار نبرد آزما ہوں گی جس کے بعد سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم اب اپنے اگلے مقابلے میں اتوار کو ملیشیا کا سامنا کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کے لیے کافی نئے چہروں کو موقع دیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی تجربہ کار کھلاڑی بیریندر لاکڑا کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...