ایشیا کپ 2022: ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2022, 10:34 AM | اسپورٹس |

دبئی ، 29؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے آخری اوور میں صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر جیت کا ہدف حاصل کر لیا۔ہاردک پانڈیا نے پہلے گیند سے کما ل کیا اور پھر بلے بازی میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے۔ جب وہ بلے بازی کے لیے آئے تو ہندوستان نے 15ویں اوور میں صرف 89 رنز بنائے تھے اور اپنے چار وکٹ گنوا دیے تھے۔

پاکستان کی جانب سے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ پہلے ہی اوور میں اوپنر کے ایل راہول صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں ڈیبیو مین یعنی پہلا میچ کھیل رہے نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد پاور پلے میں پاکستانی ٹیم گیند بازی لائن لینتھ پر گیند کرتی رہی۔

ویراٹ کوہلی کو صفر پر زندگی ملی اور پھر انہوں نے اس کا فائدہ اٹھایا۔ اس دوران کوہلی اپنی پرانی تال میں نظر آئے۔ انہوں نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ تاہم، روہت مسلسل جدوجہد کرتے رہے اور صرف 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ہندوستان کو تیسرا جھٹکا کوہلی کی صورت میں لگا۔ کوہلی 35 رنز بنانے کے بعد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

روہت اور کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم مشکل میں نظر آئی۔ ایسے میں چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے رویندرا جڈیجا نے قیادت سنبھالی۔ پہلے جڈیجا نے سوریہ کمار یادو (18 رنز) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 36 رنز کی شراکت کی۔ اس کے بعد جب سوریا آؤٹ ہوئے تو جڈیجا نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ مل کر ہندوستان کو مشکل سے باہر کیا۔ رویندر جڈیجا نے 29 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے 2 چوکے اور 2 چھکے لگے۔ دوسری جانب ہاردک پانڈیا نے صرف 17 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 4 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

ڈیبیو مین نسیم شاہ نے پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کی۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں 27 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم نے راہول اور سوریہ کمار کو بولڈ کیا۔ اس کے علاوہ اسپنر محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...