ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 137 رنز سے شکست دے دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th September 2018, 12:09 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش  نے سری لنکا کو 137 رنز سے شکست دے دی۔ 

ایشیا کپ کا میلہ دبئی میں سج گیا، پہلے ایک روزہ میچ میںبنگلہ دیش کی پوری ٹیم سری لنکا کے خلاف آخری اوور میں 261 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور فتح کے لیے سری لنکن ٹیم کو 262 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں سری لنکا کی جانب سے اپل تھرانگا اور کوسل مینڈس نے اننگز کا آغاز کیا لیکن مینڈس دوسرے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنانے کے بعد مستفیض الرحمان کا شکار بن گئے جب کہ تھرنگا نے 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی مگر تیسرے ہی اوور میں مشرفی مرتضیٰ نے انہیں پویلین بھیج دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم نے 144 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی طرح سری لنکا کا ٹاپ آرڈر بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا اور 38 رنز پر ہی 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، کوشل پریرا 11 اور دھنانجایا ڈی سلوا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان اینجلو میتھیوز بھی صرف 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور داسن شناکا 7 رنز ہی بناسکے جس کے بعد پوری ٹیم محض 124 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور ٹیم کو بہت بڑے مارجن 137 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قبل ازیںبنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کے لاستھ مالنگا نے پہلے ہی اوور میں بنگال ٹائیگر کے دو کھلاڑیوں لٹن داس اور شکیب الحسن کو پویلین لوٹنے پر مجبور کردیا۔ بنگلا دیش کو دھچکا اس وقت لگا جب دوسرے ہی اوور میں تین کے مجموعی اسکور پر اوپننگ بلے باز گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اور انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔

مشفق الرحیم نے  محمد متھن کے ساتھ مل کر 131 رنز کی اہم شراکت قائم کی، متھن 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی انتہائی اہم اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ٹیم نے تجربہ کار بلے باز محمد اللہ سے امید جوڑی کہ وہ مشفق الرحیم کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھائیں گے مگر وہ صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور مصدق حسین بھی ایک ہی رنز بناسکے۔

کھلاڑیوں کے پویلین لوٹنے کے باوجود مشفق الرحیم نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی ذمہ دارانہ اننگز کو جاری رکھا، وہ 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 144 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے 4 اور ڈی سلوا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم اتوار کو پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جب کہ ہندوستان ٹیم کا پاکستان کے ساتھ مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست

دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج ...

کونکن ریلوے سروس کے مکمل ہوئے31 سال ۔ سورتکل - انکولہ کے درمیان کیا رو - رو سروس کا آغاز 

کونکن ریلوے سروس کے 31 سال مکمل ہونے پر ورچیول جشن منایا گیا اور اس موقع پر سورتکل - انکولہ کے درمیان مال بردار ٹرکس / کنٹینرس  لے جانے والے ٹرکس کی نقل و حمل کے لئے رول آن - رول آف (رو - رو) سروس کا شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...