ریڈ زون کو گرین زون میں بدلنے میں تعاون کریں: اشوک گہلوت

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2020, 9:31 PM | ملکی خبریں |

جے پور،2؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن پر صبر و تحمل کے ساتھ عمل کرتے ہوئے ریڈ زون کو گرین زون میں بدلنے میں لوگوں کو تعاون کرنا چاہیے۔ اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ جیسا کہ ریڈ زون کے مطابق لاک ڈاؤن بڑھایا گیا ہے، وہ ریاست میں ریڈ زون کو گرین زون میں بدلنے میں تمام لوگوں کا تعاون چاہتے ہیں۔ لوگ صبر سے اصولوں پرعمل کرتے رہیں اور ہمیں توسیع شدہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی ہدایات پر عمل جاری رکھنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ تمام علاقوں کے لئے خصوصی رہنما ہدایات ہیں اور ہمیں کورونا کو شکست دینے کے لئے سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ گھر کے اندر رہنا اور سماجی دوری قائم رکھنا، ہمیشہ باہر اور کسی بھی طرح کی بھیڑ سے بچنے کے لئے ماسک پہننا کچھ ایسی عادتیں ہیں جن پر چلنا ہوگا۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے اور یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ سپلائی کی سیریز کھلی رہے، لوگ کہیں بھوکے نہ رہیں، تمام کو کھانا ملے، راشن ملے اور اقتصادی سرگرمیاں بھی شروع ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...