راجستھان بحران : سچن پائلٹ کا 23 ممبران اسمبلی کی حمایت کا دعوی ، بی جے پی سے کیا رابطہ : رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 9:59 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،12؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے بعد اب راجستھان میں بھی کانگریس کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ اور وزیر اعلی اشوک گہلوت کے درمیان تلواریں کھینچ گئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن پائلٹ اس وقت بی جے پی کے کچھ بڑے لیڈروں کے رابطے میں ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ پائلٹ کو ۲۳ ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ، جس میں تین آزاد ممبران اسمبلی بھی شامل ہیں ۔ ذرائع دعوی کررہے ہیں کہ لاک ڈاون کے پہلے سے ہی پائلٹ کی بی جے پی کے لیڈروں سے بات چیت چل رہی ہے ۔

وہیں انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ دہلی میں بی جے پی لیڈر جیوترادتیہ سنگھ سے ملاقات کررہے ہیں ، جنہوں نے کچھ دنوں قبل ہی کانگریس کا دامن چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے ۔ تاہم کسی دوسری میٹنگ کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ سچن پائلٹ نے سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کیلئے وقت مانگا ہے ۔

سچن پائلٹ کی احمد پٹیل سے بات چیت: اس درمیان دہلی میں سچن پائلٹ نے کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل سے بات چیت کی ہے ۔ وہیں راجستھان میں وزیر اعلی گہلوت کی رہائش گاہ پر آج رات نو بجے پھر سے وزرا کی میٹنگ بلائی گئی ہے ، جس میں تازہ سیاسی واقعات پر گفتگو ہوگی ۔ جے پور میں موجود سبھی وزرا کو بلایا گیا ہے ۔

ادھر گہلوت خیمے کے بتائے جارہے ریاست کے وزیر کھیل اشوک چاندنا نے پائلٹ پر ایک طرح سے طنز کستے ہوئے کہا کہ جن لیڈروں کے پاس بی جے پی سے فون آرہے ہیں ، وہ مدھیہ پردیش میں کانگریس چھوڑ کر گئے جیوترادتیہ سندھیا اور دیگر ممبران اسمبلی کی حالت دیکھ لیں۔

وہیں دوسری طرف بی جے پی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ سچن پائلٹ کو وزیر اعلی کا عہدہ دینے والے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا کو اس وقت 45 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ، ایسے میں بی جے پی کی پہلی ترجیح ہے کہ وہ اشوک گہلوت کی حکومت کو گرائے ۔ وہیں کچھ لیڈروں کا دعوی ہے کہ پائلٹ نے سونیا گاندھی کو بتایا ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ نہیں جائیں گے بلکہ ایک علاقائی پارٹی بنا سکتے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...