انگلینڈ نے 9 وکٹ گنوانے کے باوجود چوتھا ٹیسٹ ڈرا کرایا

Source: S.O. News Service | Published on 9th January 2022, 9:14 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سڈنی، 9؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) جیک کرولی (77) اور بین اسٹوکس (60) کی شاندار نصف سنچری اننگز اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کی ہمت افزا کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایسیز ٹسٹ میچ کو 9 وکٹ سے گنوانے کے باوجود پانچویں اور آخری دن اتوار کو ڈرا کرالیا۔ آسٹریلیا یہ ٹسٹ ڈرا ہونے کے باوجود پانچ میچوں کی سیریز میں 3۔0 سے آگے رہا۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے سامنے 388 رن کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ نے کل کے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 30 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا آسٹریلیا کو 4-0 کی برتری حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ کے تمام 10 وکٹ لینے تھے۔ لیکن آسٹریلیائی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود صرف نو وکٹیں ہی لے سکی اور فتح سے ایک وکٹ دور رہ گئی۔

کرولی نے 100 گیندیں کھیلیں اور 77 رنوں میں 13 چوکے لگائے۔ اگرچہ حسیب حمید اور ڈیوڈ ملان سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ حمید نے نو اور ملان نے چار رنز بنائے۔ کرولی ٹیم کے 96 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان جو روٹ 85 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد ٹیم کے اسکور 156 پر پویلین لوٹ گئے۔ اسٹوکس 123 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 رنز بنانے کے بعد 193 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جوس بٹلر 38 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد چھٹے بلے باز کے طور پر 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پیٹ کمنز نے بٹلر کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے ایک گیند بعد مارک وڈ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

پہلی اننگز کے سنچری بنانے والے جانی بیئرسٹو 105 گیندوں میں 41 رن بنانے کے بعد اسکاٹ بولینڈ کی گیند پر مارنس لابوشین کو کیچ دے بیٹھے ۔ انگلینڈ کا آٹھواں وکٹ 237 کے اسکور پر گرا۔ آسٹریلیا کو اب فتح نظر آنے لگی تھی۔ لیکن جیک لیچ اور اسٹورٹ براڈ نے نویں وکٹ کے لیے 33 رنوں کا ضافہ کرکے جدوجہد جاری رکھی۔ پارٹ ٹائم لیگ اسپنر اسٹیون اسمتھ نے لیچ کو آؤٹ کر کے یہ شراکت توڑ دی۔ لیچ نے 34 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔

براڈ نے 35 گیندوں پر آٹھ رنز بنائے جبکہ جیمز اینڈرسن چھ گیندیں کھیلنے کے بعد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے 30 رن کے عوض تین جبکہ کمنز اور لیون نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ آسٹریلیا کے لئے دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے عثمان خواجہ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

عالمی کرکٹ کپ میں بہترین مظاہرہ کرنےو الے تیز گیند باز محمد شامی کو دیا جائے گا ارجن ایوارڈ

ملک میں کھیلےگئے عالمی کپ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز تیز گیند باز محمد شامی کو قومی کھیل ایوارڈ’ارجن ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔ محمد سمیع سمیت 26دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ساتوک اور چراغ کو کھیل رتن ایوارڈ ...

مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی  آئی پی ایل نیلامی میں بڑی مانگ : خطیر رقم پر خریدے گئے آسٹریلوی کھلاڑی

دبئی میں جاری آئی پی ایل نیلامی میں بین الاقوامی کرکٹ  اورآئی پی ایل کا بہتر تجربہ رکھنے والے آسٹریلیا کےدو کھلاڑی مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور سن رائزر حیدرآباد نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم سے بھی زائد رقم دے کر خریدا۔  فاسٹ بولر  مچل اسٹارک کو کولکاتا ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

اروناچل پردیش اور سکم میں ووٹ شماری کی تاریخ تبدیل، اب 2 جون کو ہوگی گنتی

اروناچل پردیش اور سکم میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے لیکن ان دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب ووٹوں کی گنتی 2 جون کو ہوگی۔ جبکہ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اروناچل ...

مہاراشٹر میں پارلیمانی انتخابات 5مرحلوں میں ہوں گے

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ۱۹؍ اپریل سے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گا جو ۷؍ مختلف مرحلوں میں یکم جون تک الیکشن ہوں گے اس کے بعد ۴؍ جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور ۲۰۱۴ء کے انتخابات کے نتائج ۲۶؍ مئی کو آئے تھے اور ۴؍ جون کو ...