آسارام باپو کو گاندھی نگر سیشن کورٹ نے عصمت دری معاملے میں تاحیات قید کی سزا سنائی

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2023, 8:38 PM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر، 31؍جنوری (یس او نیوز؍ایجنسی) ایک خاتون مرید کے ساتھ عصمت دری معاملے میں آسارام باپو کو گاندھی نگر سیشن کورٹ نے تاحیات قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں 30 جنوری کو انھیں قصوروار قرار دیا تھا اور سزا کا فیصلہ سنانے کے لیے 31 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ حالانکہ آسارام پہلے سے ہی جیل میں بند ہیں اور وہ ایک دیگر جنسی استحصال کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

اس سے قبل عدالت میں فریق استغاثہ نے اپنی بات رکھتے ہوئے ملزم آسارام کے لیے عمر قید کا مطالبہ کیا تھا۔ ساتھ ہی کہا تھا کہ ملزم عادتاً مجرم ہے اور اس پر سخت جرمانہ بھی لگایا جائے۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد گاندھی نگر سیشن کورٹ نے آسارام کو عمر قید کی سزا سنائی۔ فی الحال وہ جودھپور جیل میں بند ہیں جہاں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری معاملے میں عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔

تازہ معاملہ 2013 کا ہے جب ایک خاتون مرید نے آسارام باپو پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا۔ آسارام نے 2001 سے 2006 کے درمیان اس خاتون مرید کے ساتھ کئی بار زنا کیا تھا جب وہ احمد آباد کے موٹیرا واقع آشرم میں رہتی تھی۔ سیشن کورٹ نے آسارام کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 376، 377، 342، 354، 357 اور 506 کے تحت قصوروار پایا۔ عدالت نے خاتون سے عصمت دری معاملے میں چھ دیگر ملزمین کو بری کر دیا ہے۔ ان میں آسارام کی بیوی لکشمی بین، بیٹی اور چار دیگر مرید شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...