ایم آئی ایم ایک طاقتور جماعت کے طور پر ابھری ہے: اسد الدین اویسی

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2019, 12:20 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،29؍ستمبر (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسدالدین اویسی نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ اس سے پہلے کرناٹک میں مجلس کی طاقت کم تھی جس کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لیا گیا تھا لیکن آج کرناٹک کے مختلف مقامات پر مجلس ایک طاقتور جماعت کے طور پر ابھری ہے۔

انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ کرناٹک میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں مجلس بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔

اسدالدین اویسی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں۔ انہوں نے کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی مسلمانوں کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو کانگریس اور بی جے پی کی غلامی سے نجات دلانا ضروری ہے۔

گلبرگہ میں منعقدہ ایم آئی ایم کے اجلاس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔