جھارکھنڈمیں پھرمسلم نوجوان کے ماب لنچنگ پراسد الدین اویسی کاحملہ، کہا،بی جے پی اورآرایس ایس نے بڑھا دی نفرت،مودی ناکام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2019, 9:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24 جون (ایس ا و نیوز/آئی این ایس انڈیا)جھارکھنڈ میں ایک مسلم نوجوان کوجنونی ہجوم نے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔اس دوران اس سے زبردستی جے شری رام اور جے ہنومان کے نعرے بھی لگوائے گئے۔اس واقعہ کے بعد آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر نشانہ سادھا۔اسدالدین اویسی نے کہا کہ ماب لنچنگ کے واقعات نہیں رک سکتے کیونکہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے لوگوں کے دماغ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا جذبہ بڑھا دیا ہے۔ لوگوں کے دماغ میں یہ بات کامیابی سے بیٹھا دی گئی ہے کہ مسلم دہشت گرد، غدار اور گوکش ہوتے ہیں۔اویسی پہلے بھی اس معاملے میں بی جے پی، نریندر مودی اور آر ایس ایس پر نشانہ لگاتے رہے ہیں۔ابھی حال ہی میں انہوں نے کہا کہ پیٹ پیٹ کر قتل (ماب لنچنگ) وزیر اعظم نریندر مودی کی وراثت ہے۔مودی کوہندوستانی تاریخ میں ماب لنچنگ کے لئے یاد رکھا جائے گا، کیونکہ ان کے دور اقتدار میں اس طرح کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے ہیں۔آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ نے میڈیا سے کہاکہ یہ واقعات ہمیشہ مودی کو ڈرائیں گے، کیونکہ وزیر اعظم کے طور پر وہ اسے روک نہیں سکے۔ہجومی تشدد کا یہ واقعہ جھارکھنڈ کے کھرساوا کاہے۔چوری کے شک میں لوگوں نے ایک نوجوان کو گھیر لیا اور پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔پولیس جائے وقوعہ پر 18 گھنٹے بعد پہنچی، اس سے پہلے ہی بھیڑ نے اسے پیٹ کر لہولہان کر دیا،بعد میں اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن اس کی موت ہوگئی،نوجوان کا نام تبریز انصاری ہے جس کی عمر 24 سال تھی۔پولیس نے اس معاملے میں کارروائی شروع کر دی ہے اور پپو منڈل نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔تبریز انصاری مہاراشٹر کے پونے میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور عید پر چھٹی منانے گھر آیاتھا۔اس کی شادی کی تیاری چل رہی تھی لیکن اس کے پہلے ہی یہ دردناک واقعہ ہو گیا۔اس واقعہ پر جھارکھنڈ کے وزیر سی پی سنگھ کا بھی بیان آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کل ایسے واقعات کو بی جے پی، آر ایس ایس اور وی ایچ پی سے جوڑنا گردش ہو گیا ہے،آج کا دور کٹ اور پیسٹ کا ہے،کون کس لفظ کے لئے فٹ بیٹھے گا یہ کہنا مشکل ہے۔حکومت اس واقعے کی تحقیقات کرائے گی۔ایسے واقعات پر سیاست کرنا غلط ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...