نئے اسپیکر کو مبارکباد دیتے ہوئے اویسی نے کہا، آپ ہاؤس کے ریفری ہیں، ریفری کی طرح ہی رہیں کھلاڑی نہ بنیں 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2019, 11:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے کوٹہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر آئے اوم بڑلا کو بلامقابلہ لوک سبھا اسپیکر منتخب کرنے کے بعد جہاں بہت سارے ارکان پارلیمان نے انہیں مبارکباد دی، وہیں  اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی، مگر انہوں نے اس موقع پر  کہا کہ  آپ میچ کے ریفری کی طرح ہیں، لہٰذا آپ کو ریفری کی طرح ہی کام کرنا چاہئے ، اویسی  نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ کھیل کاحصہ نہ بنیں۔

حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہاکہ میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ جس کرسی پر فائز ہوئے  ہیں، آپ  کام کام اُس عہدے  پر رہ کر   ملک کے قوانین کی حفاظت کرنا ہے۔آپ کو اس ہاؤس کا ریفری مقرر کیا گیا ہے، آپ ریفری ہی بنے رہ سکتے ہیں ، ا اپ  کھیل کا حصہ نہیں بن سکتے۔اویسی نے کہا کہ آپ دائیں بازو   سے آئے ہیں، آپ کی نظریات بھی  ویسے  ہی  ہو سکتے ہیں لیکن میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ بائیں سائڈ کو بھی دیکھیں ۔انہوں نے کہا کہ آپ کی  طاقت بہت زیادہ ہے، تو جب آپ ان کا استعمال کریں تو یہ یاد رکھیں کہ ایوان میں بحث کا ماحول بنا رہے  نہ کہ تکرار کا۔اویسی نے اوم بڑلا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی وزیر آپ سے بل کو جلد پاس کرانے کے لئے آئے تو آپ اس پر صحیح  فیصلہ لیں اور اگر اسے پارلیمانی کمیٹی کے پاس جانے کی ضرورت ہے، تو وہاں پر ضرور بھیجیں،حکومت کے دباؤ میں نہ آئیں۔

آپ کو بتا دیں کہ اوم برلا کے نام کی تجویز نریندر مودی نے کی تھی،جس کی ان کے ساتھی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے حمایت کی۔انتخابات کے بعد تمام جماعتوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...