ٹسٹنگ بڑھانے کرناٹک کی جدوجہد، موبائل لیاب مددگار بنیں گے

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2020, 6:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27 جون (ایس او نیوز) ریاست کی جانب سے کئے جانے والے کووڈ19- کے ٹیسٹ اس مقام تک نہیں پہنچے ہیں جہاں افسران یہ فیصلہ کر سکیں کہ بیماری قابو میں ہے۔

شہر کے ایک سائنسدان نے کہا کہ ٹیسٹنگ کا خلا پاٹنے کے لئے قائم کئے جانے والے موبائل ڈیاگنوسٹنک یونٹ ٹیسٹنگ کے خلاء کو پاٹ سکیں گے۔ ماہرین وبا کے مطابق ٹیسٹنگ میں زیادتی پازیٹویٹی میں کمی کا اشارہ دیتی ہے، جس کا اندازہ کل کئے گئے ٹیسٹ اور پازیٹیو کی شرح سے لگایا جاسکتا ہے۔

علمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کہتی ہے کہ سفارش کردہ پازیٹیو ٹیسٹ کی شرح 10فی صد سے کم ہونا ہے۔ آئی سی ایم آر ڈیٹا دکھاتاہے کہ کرناٹک کا ٹیسٹ پازیٹیو یٹی ریٹ (ٹی پی آر) 1.9 فیصد ہے۔ تاہم اسی دوران ریاست کا فی دس لاکھ ٹیسٹنگ ریٹ صرف 8,613 ہے۔ 24 جون تک ریاست نے 640 لاکھ کی آبادی کے لئے صرف 5.39 لاکھ ٹیسٹ کئے تھے۔

ریاست کی ایکسپرٹ کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے اعداد میں کمی ٹیسٹنگ کٹوں کی کمی کے سبب نہیں۔ تاہم کم ٹیسٹنگ کو کئی معاملات بشمول سواب کے حصول میں کمی اور ریاست کے 77 ٹیسٹنگ سنٹرس کی تعمیل میں کمی سے محمول کیا جاتا ہے۔ مئی 30 کو روزانہ  15728ٹیسٹنگ کی حد کو چھونے کے بعد یہ اعداد 15 جون کو 5362  تک گھٹ گئے۔ اسی دوران کووِڈ 19- کے نتائج کا بیاک لاگ 13714 تک بڑھ گیا جس میں بنگلورو میں 2874 اور کلبرگی میں 3378 تھا۔

ٹیسٹنگ کے نوڈل افسران ڈاکٹر سی این منجوناتھ اس معاملے میں روشنی ڈالنے دستیاب نہیں ہو سکے۔ ٹیسٹنگ کا خلا نمہانس اور بنگلورو میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ٹیسٹنگ سہولت بند کئے جانے کے سبب ہوا جب 22 جون کو اس کے عملے افراد میں بیماری آگئی۔ دونوں سنٹرس روزانہ 1000 ٹیسٹنگ کرتے تھے۔ اس پس منظر میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں +2-BSL موبائل ڈیاگنوسٹک اینڈ ٹیسٹنگ یونٹ کی تیاری میں مصروف سائنسدان اور انجینئروں نے مشورہ دیا کہ اس سے نپٹنے کے لئے موبائل ٹیسٹنگ یونٹ مددگار ہوں گے۔

پروفیسر شیواسائی گورتی نے کہا کہ ملک بھر میں کووِڈ 19- کی جانچ میں شدید خلا کو روکنے کی ضرورت کے سبب ان یونٹوں کا قیام ہوا ہے۔ مارچ میں شروع ہوئی وبا کے بعد موبائل یونٹ تیار کئے جا رہے ہیں اور کہا جاتا ہے وہ روزانہ 320 ٹیسٹ کرنے کے اہل ہیں۔ ڈاکٹر گوروتی نے وضاحت کی کہ یہ یونٹ فی الحال ایک ٹاٹا جورس ٹراولر وین پر موجود ہے جو سواب حاصل کرنے کے لئے ڈیزئن کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...