باغیانہ تیوروں پر گہلوت شرمندہ، ہائی کمان برہم، تفصیلی رپورٹ طلب

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 12:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  راجستھان کے سیاسی ڈراما  کی وجہ سے ہونے والی رُسوائی نے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو بری طرح رُسواکردیا ہے۔ سونیاگاندھی نے ریاست کی صورتحال پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے اجے ماکن اور ملکارجن کھرگے کوتحریری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔د ونوں لیڈر راجستھان  میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے  کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں بطور مشاہد گئے تھے۔ یہ میٹنگ  اتوار کو شام ۷؍ بجے ہونی تھی مگر اس سے قبل گہلوت حامی اراکین اسمبلی نے اپنی میٹنگ کی اور پھر اعلیٰ کمان کے سامنے شرط رکھا کہ وہ نئے وزیراعلیٰ   کے  انتخاب کا اختیار پارٹی صدر کو اسی وقت دیں گے جب ان کی شرائط کو مانا جائے۔اس میں اہم شرط یہ تھی کہ نیا وزیراعلیٰ  ان ۱۰۲؍ اراکین اسمبلی میں  سے ہی کو ئی ہو جس نے سچن پائلٹ کی بغاوت کے وقت حکومت کی  حمایت کی تھی۔ 

  راجستھان میں سیاسی بحران کی صورتحال پر   ملکارجن کھرگے اور اجے ماکن نے پیر کو سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں پوری تفصیلات سے آگاہ کیا تاہم سونیاگاندھی نے دونوں  لیڈروں  کوتحریری رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا ہے۔ بتایا جا رہاہے کہ    پارٹی اعلیٰ کمان  راجستھان میں جو کچھ ہوا اس پر شدید برہم ہے۔اس نے اسے اپنی توہین  کے مترادف قرار دیا ہے۔ اجے ماکن نے بھی کہا ہے کہ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے متوازی میٹنگ 

  پارٹی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد اجے ماکن نے  میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ راجستھان میں قانو ن ساز پارٹی کی میٹنگ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے مشورے سے طلب کی گئی تھی۔ میٹنگ کے مقام کاانتخاب بھی گہلوت کا ہی تھا،تاہم میٹنگ میں شامل ہونے کی بجائے گہلوت خیمہ نےتین شرائط سامنے رکھیں جو ناقابل قبول تھیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ کانگریس صدر نے اس پوری صورتحال پر تحریری رپورٹ طلب کی جو  منگل تک فراہم کردی جائے گی۔ انہوںنے پھر اس کا اعادہ کیاکہ گزشتہ روز جو کچھ پیش آیا ،وہ  ڈسپلن شکنی تھی۔

 کانگریس قیادت راجستھان میں اقتدار کی آسان منتقلی کی امید کر رہی ہے، تاہم اس کیلئے اب  سیاسی بحران سے نئی آزمائش کی صورتحال پید اہوگئی ہے۔ اعلیٰ کمان کو توقع تھی کہ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں اراکین اسمبلی شامل ہوں گے جس میں ایک قرار داد پاس کرکے ریاست میں نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر مہر لگانے کا اختیار مرکزی قیادت کو دے دیا جائے گا، تاہم اس کے برعکس وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے خیمہ نے بغاوتی تیور دکھاتے ہوئے نہ صرف کانگریس کے مبصرین سے ملاقات سے انکار کردیا بلکہ انہوںنے استعفیٰ دینے کی بھی دھمکی دی۔ اس صورتحال نے کانگریس اعلیٰ کمان کے لئے وقار کا مسئلہ بھی پیدا کردیاجس نےسچن پائلٹ کو وزیر اعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ اعلیٰ کمان کو یہ بھی امید تھی کہ اشوک گہلوت کانگریس کے صدر کے امیدوار بننے کے بعد ریاست کی کمان سچن پائلٹ کو سونپ دیں گے،تاہم ایسا نہیں ہوا۔

  اشوک گہلوت کو گاندھی خاندان کا قریبی اور انتہائی معتمد سمجھا جاتا ہے لیکن ان کے خیمہ کے اراکین اسمبلی نے جس طرح بغاوتی تیور دکھائے اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جارہاہے کہ یہ سب کچھ اشوک گہلوت کے اشارے کے بغیر نہیں ہوسکتا تھا۔ تاہم اشوک گہلوت نے دعویٰ کیا ہے کہ اراکین اسمبلی نے جو کچھ کیا اس سے ان کا کوئی تعلق  نہیں  ہے۔   اطلاعات کے مطابق گہلوت نے ملکارجن کھرگے سے گفتگو میں اس  بات پر معذرت کا اظہار  بھی کیا ہے کہ ان کے حامی اراکین نے پارٹی کی طے شدہ میٹنگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنی علاحدہ میٹنگ کی۔ دوسری طرف ملکارجن کھرگے نےکہا کہ گہلوت کی مرضی کے بغیر ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوسکتی تھی۔ 

  اس پورے معاملے میں ایک طرف جہاں  سچن  پائلٹ نے پوری طرح خاموشی اختیار کررکھی ہے وہیں دوسری جانب ریاست میں پائلٹ اور گہلوت خیمے میں مفاہمت کیلئے کمل ناتھ کو دہلی طلب کرلیا گیا ہے۔  قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ  موجودہ صورتحال کا فائدہ راجستھان اسمبلی کے اسپیکر سی پی جوشی کو ہوسکتاہے اور وزارت اعلیٰ انہیں  سونپی جاسکتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...