ہریانہ: گئو اسمگلنگ کے شبہ میں طالب علم آرین مشرا کا تعاقب، گولی مار کر قتل، 5 گئو رکشک گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2024, 11:57 AM | ملکی خبریں |

فرید آباد ، 3/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی آگرہ قومی شاہراہ پر واقع گدپوری کے قریب طالب علم آرین مشرا کے قتل کیس میں پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت انیل کوشک، ورون، کرشنا، سورو اور آدیش کے طور پر ہوئی ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق یہ تمام گئو رکشک گروپ کے ارکان ہیں، جنہوں نے گئو اسمگلر سمجھ کر آرین اور کار میں بیٹھے اس کے مالک مکان کا ہائی وے پر تقریباً 20 کلومیٹر تک تعاقب کیا اور گولی مار دی۔ پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ 23 ​​اگست کی رات ملزم گئو رکشکوں کو شبہ تھا کہ ڈسٹر اور فارچیونر کاروں میں گئو اسمگلر گھوم رہے ہیں۔ چنانچہ گئو رکھشکوں نے کار کا تعاقب کرنا شروع کیا اور بعد میں فائرنگ کر دی۔ ہائی وے کے گدپوری ٹول پر گئی فائرنگ کے نتیجہ میں کار کا پچھلا شیشہ ٹوٹ گیا اور گولی ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے آرین مشرا کی گردن پر جا لگی۔

اس کے بعد کار ڈرائیور ہرشیت نے کار روک دی۔ ملزمان نے دوسری گولی آرین کے سینے پر ماری۔ اس کے بعد ملزمان نے دیکھا کہ گاڑی میں لڑکوں کے ساتھ دو خواتین بھی ہیں، تو انہیں احساس ہوا کہ غلط فہمی میں کسی اور کو گولی مار دی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے دوسرے دن 24 اگست کو آرین کی ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔

اس معاملے میں متوفی آرین کے والد نے پولیس کو تحریری شکایت بھی دی تھی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کرائم برانچ نے معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ کرائم برانچ نے سی سی ٹی وی کی تلاشی لی تو ملزمان کی شناخت کر لی گئی، جس کے بعد انہیں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ 19 سالہ آرین مشرا 12ویں جماعت کا طالب علم تھا۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ این آئی ٹی پانچ نمبر میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ 23 اگست کو تقریباً 9:30 بجے، آرین اپنے مالک مکان شویتا گلاٹی، اس کے بیٹوں ہرشیت، شینکی اور ایک پڑوسی عورت کے ساتھ بڑکھل میٹرو کے قریب مال میں میگی کھانے گئے تھے۔ میگی کھانے کے بعد وہ تقریباً ساڑھے 11 بجے گھر لوٹ رہے تھے۔ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...