شاہ رُخ خان کے بیٹے آرین خان کی حمایت میں شیوسینالیڈرپہنچے سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 20th October 2021, 12:13 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،20؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے سے وابستہ کروز ڈگرس پارٹی کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ شیو سینا کے لیڈر کشور تیواری نے سپریم کورٹ میں درخواست پیش کرتے ہوئے آرین خان اور دیگر ملزمان کے بنیادی حقوق کا حوالہ پیش کرتے ہوئے  چیف جسٹس این وی رمنا سے اس معاملہ میں از خود نوٹس لینے کا درخواست کی ہے۔

کشور تیواری نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملہ میں گرفتارآرین خان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کی جانی چاہیے۔ شیو سینا لیڈر نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ ڈرگس کے معاملہ میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے کردار کی بھی تفتیش ہونی چاہئے۔ درخواست میں اس معاملہ کی عدالت کے ذریعے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آرین خان فی الحال ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں۔ ان کے وکلا نے ممبئی کی سیشن عدالت میں درخواست ضمانت پیش کی ہے، جس پر سماعت ہو چکی ہے۔ عدالت اپنا فیصلہ 20 اکتوبر کو سنانے والی ہے۔

اس معاملہ میں آرین خان کے علاوہ من من دھیچا، ارباز مرچنٹ، نوپر ساریکا، اسمیت سنگھ، موہک جایسوال، وکرانت چھوکر اور گومت چوپڑہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف این ڈی پی ایس قانون کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

آرین خان پر الزام ہے کہ وہ ڈرگس کا استعمال کرتے ہیں اور منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا حصہ ہیں۔ این سی بی کے مطابق آرین ڈرگس پارٹی میں اپنے دوست ارباز مرچنٹ کے ساتھ ڈرگس لینے والے تھے۔مبینہ طور پر ارباز کے پاس سے 6 ملی گرام نشیلی اشیا برآمد ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکٹورل بانڈ کی مکمل جانکاری ایس بی آئی کو دینی ہی ہوگی! سپریم کورٹ نے 21 مارچ تک دیا وقت

الیکٹورل بانڈ معاملے پر آج سپریم کورٹ نے ایک بار پھر ایس بی آئی کو پھٹکار لگائی۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دورا چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ ایس بی آئی کو الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات پیش کرنے میں سلیکٹیو نہیں ہونا چاہیے۔ یعنی مکمل تفصیل ظاہر کرنی چاہیے جو کہ ایس بی آئی نے ...

ہماچل پردیش: کانگریس کے باغی اراکین اسمبلی کو لگا ’سپریم‘ جھٹکا، عدالت عظمیٰ کا اسپیکر کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار

راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کرنے والے کانگریس کے باغی اراکین اسمبلی کو آج اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بھی نے ہماچل پردیش اسمبلی اسپیکر کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ اسی کے ساتھ عدالت عظمیٰ نے انہیں ووٹ دینے اور اسمبلی کی کارروائی میں شریک ...

پی ایم مودی کی تصاویر عوامی مقامات سے ہٹائی جائیں: الیکشن کمیشن کو نوٹس

ایک سینئر وکیل سرودے اور ماہر ماحولیات چودھری نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی مہم کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم مودی کی تصویریں عوامی مقامات سے ہٹائی جائے۔انہوں نے سرکاری اور نیم سرکاری مقامات سے پی ایم مودی کی تصاویر ہٹانے ...

نماز پڑھنے پر حملہ،غیر ملکی طلبہ زخمی، گجرات یونیورسٹی کی واردات سے ہندوستان کو دُنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا

گجرات یونیورسٹی  میں  سنیچر کی رات  بھگوا شرپسندوں نے گھس کر اُن غیر ملکی طلبہ کو زدوکوب کیا جو یونیورسٹی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے کر تراویح نماز  باجماعت  ادا کررہے تھے۔  جے شری رام کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ہاسٹل کے ’اے‘ بلاک میں گھس کر کی گئی شرپسندی میں ۵؍ افراد زخمی ...

2019سے قبل الیکٹورل بونڈ کا 66 فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعہ کی گئی سیاسی فنڈنگ کے مزید دستاویز اتوار (۱۷؍ مارچ)کو جاری کر دیئے۔ (تفصیل صفحہ ۵؍ پر ملاحظہ کریں ) تازہ تفصیلات کے مطابق ۹؍ مارچ ۲۰۱۸ء سے ۱۱؍ اپریل ۲۰۱۹ء تک کے بونڈس  سے ۶۶؍ فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا ہے۔

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

اروناچل پردیش اور سکم میں ووٹ شماری کی تاریخ تبدیل، اب 2 جون کو ہوگی گنتی

اروناچل پردیش اور سکم میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے لیکن ان دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب ووٹوں کی گنتی 2 جون کو ہوگی۔ جبکہ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اروناچل ...

مہاراشٹر میں پارلیمانی انتخابات 5مرحلوں میں ہوں گے

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ۱۹؍ اپریل سے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گا جو ۷؍ مختلف مرحلوں میں یکم جون تک الیکشن ہوں گے اس کے بعد ۴؍ جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور ۲۰۱۴ء کے انتخابات کے نتائج ۲۶؍ مئی کو آئے تھے اور ۴؍ جون کو ...