آرین خان کی ضمانت عرضی پر 26 اکتوبر کو بامبے ہائی کورٹ میں ہوگی سماعت، آرتھر روڈ جیل کی خصوصی سیل میں منتقلی

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2021, 1:09 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بامبے ہائی کورٹ نے جمعرات کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ہاتھوں گرفتار آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ یہ معاملہ جسٹس این ڈبلیو سمبرے کے سامنے پیش ہوا، جہاں آرین کے وکیل ستیش مانیشندے نے جمعہ یا پیر کو فوری سماعت کی درخواست کی۔ تاہم، جسٹس سمبرے نے اگلے منگل کو اس معاملے کو دیکھنے کا فیصلہ کیا، جس کا مطلب ہے کہ آرین خان کو مزید پانچ دن حراست میں اور گزارنا پڑ سکتا ہے۔

وہیں ممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی منشیات کے معاملے میں داخل کردہ درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد آج صبح اسے آرتھر روڈ جیل کی خصوصی سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ 2 اکتوبر کو بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اسے استعمال کرنے کے تعلق سے گرفتار شدہ آرین خان نے دو دن انسداد منشیات سیل (این سی بی) کی تحویل میں گزارے۔

آرین خان کو پانچ اکتوبر سے عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے بعد سے آج تک وہ آرتھر روڈ جیل کے عام قیدیوں کے کمرے میں مقید ہیں۔ ابتدائی ایام میں انہیں جیل کے کورنٹائن مرکز پر رکھا گیا تھا اور پھر ان کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں عام قیدیوں کے کمرے میں منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں انڈین ٹوائلیٹ (ہندوستانی طرز کی بیت الخلاء) ہے اور اس کا دروازہ نہیں ہے نیز نہانے کے لئے اسے خود سے برتن میں پانی بھر کر لانا پڑتا ہے اور غسل خانہ بھی کھلی جگہ پر ہے۔

آرین کو جیل میں عام قیدیوں کا کھانا مل رہا ہے جس میں دال، چاول، روٹی اور سبزیاں شامل ہیں جبکہ محض چار ہزار روپیہ ماہانہ خرچ کی اجازت ہے جس سے وہ جیل کنٹین سے بسکٹ، تیل، صابن اور اپنی ضرورت کی اشیاء خرید سکتے ہیں۔ آج صبح اسے جیل کے خصوصی سیل میں منتقل کرنے بعد اس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اسے چوبیس گھنٹہ پولیس کی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔

آرین نے خصوصی عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد کئے جانے کے بعد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس کی آج ابتدائی سماعت عمل میں آئی اور اس کے بعد عدالت نے ضروری احکامات صادر کر کے اس کی سماعت ملتوی کردی۔ اپنے بیٹے سے ملنے کے لئے شاہ رخ خاں کے جیل پہنچنے کی خبر آنے کے بعد ممبئی پولیس نے جیل کے باہر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...