اروند کجریوال تیسری مرتبہ بنے وزیر اعلیٰ، دہلی کو آگے بڑھانے کے لئے  پی ایم کا آشیرواد چاہتا ہوں

Source: S.O. News Service | Published on 16th February 2020, 11:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اروند کجریوال نے اتوار کو تیسری بار دہلی کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ ان کے بعد منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور راجندر پال گوتم نے وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ کانگریس کی شیلا دکشت کے بعد کجریوال تیسری بار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لینے والے دوسرے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کا وزیر اعلیٰ ہوں، کوئی بھی کام ہو تو براہ راست میرے پاس آئیں۔ دہلی کو آگے بڑھانے کے لئے وزیر اعظم کا آشیروادچاہتا ہوں۔عام آدمی پارٹی نے حلف کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کسی دیگر رہنما کو دعوت نہیں دی۔ اگرچہ، بنارس دورے کے باعث مودی اس میں شامل نہیں ہو پائے۔ کجریوال نے اپنی تقریر میں اس کا ذکر بھی کیا۔ آپ نے دہلی کی ترقی میں شراکت دینے والی 50 لوگوں تقریب میں خصوصی مہمان کے طور پر بلایا۔حلف لینے کے بعد کجریوال نے کہا کہ  آج آپ کے بیٹے نے تیسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے، یہ میری نہیں آپ لوگوں کی جیت ہے۔ ہر دلی والوں کی جیت ہے، ہر ماں بہن کی جیت ہے۔ گزشتہ 5 سالوں میں ہماری کوشش رہی ہے کہ دہلی کے ہر خاندان کی زندگی میں خوشحالی لا سکیں۔ دہلی کا تیزی کے ساتھ ترقی ہو اور اگلے 5 سال بھی یہی کوشش جاری رہے گی۔ انتخابات میں کچھ لوگوں نے آپ، بی جے پی اور کانگریس کو ووٹ دیا، لیکن میں نے آج حلف اٹھا لیا ہے تومیں سب کا وزیر اعلی ہوں۔ میں بی جے پی اور کانگریس والوں کا بھی سی ایم ہوں۔ 5 سال میں کبھی کسی کے ساتھ سوتیلا سلوک نہیں کیا۔ دہلی کے دو کروڑ خاندانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ انتخابات اب ختم ہوا، تمام 2 کروڑ لوگ میرے خاندان کا حصہ ہیں، بغیر کسی ہچکچاہٹ میرے پاس آ ئیں، سب کا کام کروں گا، چاہے کسی بھی مذہب یا ذات کے ہوں۔ میں سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔  انتخابات میں مخالفین نے جو کچھ کہا میں نے سب کو معاف کر دیا ہے، جو اتھل پتھل ہوئی سب بھول جائیں، مرکز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔وزیر اعظم کو بھی حلف برداری کی دعوت بھیجا تھا، وہ شاید مصروف ہیں، اس لیے وہ آ نہیں پائے۔ دہلی کو آنے بڑھانے کے لئے وزیر اعظم کا بھی آشیرواد چاہتا ہوں۔کجریوال نے کہا کہ ملک بھر سے خبر آرہی ہے کہ کئی ریاستی حکومتوں نے دہلی کے ماڈل پر بجلی مفت کر دی، محلہ کلینک شروع کر دیا۔ کون کہتا ہے کہ سرکاری اسکول ٹھیک نہیں ہو سکتے،دہلی کو دیکھیں۔ آج مجھے خوشی ہے کہ میرے ساتھ یہاں دہلی کے معمار موجود ہیں۔دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 8 فروری کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ 11 فروری کو آئے نتائج میں عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 62 سیٹیں جیت کر اقتدار کو تیسری بار اپنی جھولی میں کرلیا۔ وہیں بی جے پی کو 8 سیٹیں ملیں، گزشتہ انتخابات کے مقابلے اس 5 سیٹوں کا فائدہ ہوا ہے۔ کانگریس 2015 کی طرح اس بار بھی اکاؤنٹ نہیں کھول سکی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...