ہتک عزتی معاملہ: دہلی کی عدالت نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور منیش سسودیاکو ضمانت دی
نئی دہلی،16/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے بی جے پی کی طرف سے دائر ہتک عزتی کیس میں منگل کووزیراعلیٰ اروندکیجریوال اور نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو ضمانت دے دی۔دونوں کو 10-10 ہزار کے ذاتی مچلکے پر ضمانت ملی۔اس معاملے کی اگلی سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔کیجریوال ہتک عزت کے دو معاملے میں رائج ایونیو ڈسٹرکٹ کورٹ میں حاضر ہوئے اور دونوں معاملے میں انہیں 10-10 ہزار کے ذاتی مچلکے کے ساتھ ضمانت لینی پڑی۔وجیندر گپتا پر کیجریوال نے جان سے مارنے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔وہیں راجیو ببر کا معاملہ ووٹ کٹوانے کا تھا۔یہ معاملہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی پر ووٹ کٹوانے کا الزام کیجریوال نے لگایا تھا۔جگہ جگہ پوسٹر بھی لگائے گئے تھے۔تقریباً30 لاکھ مسلم، بنیا اور دیگر لوگوں کے ووٹ کٹوانے کا الزام تھا۔دو تاریخ پر کیجریوال نہیں آئے تھے۔عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر دہلی میں ووٹر لسٹ سے ووٹروں کے نام ہٹانے کا الزام لگایا تھا۔اس پر بی جے پی لیڈر راجیو ببر نے پارٹی کی شبیہہ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے کیجریوال، راجیہ سبھا رکن سشیل کمار گپتا، ممبر اسمبلی منوج کمار اور عام آدمی پارٹی کی ترجمان آتشی مارلینا کے خلاف عدالت سے کاروائی کی درخواست کی تھی۔دیگر ملزمان کو اس سے پہلے عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔اس سے پہلے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے بڑی راحت دیتے ہوئے مجرمانہ ہتک عزتی کے اس کیس میں آزاد کر دیا تھا، جس میں کیجریوال طرف سے پولیس والوں کو ٹھلا کہنے پر دہلی پولیس کے کانسٹیبل نے مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔