سرکاری اعزاز کے ساتھ جیٹلی کی آخری رسومات ادا کی گئیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th August 2019, 11:11 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26؍اگست(ایس او نیوز؍یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی آخری رسومات آج یہاں جمنا کے کنارے نگم بودھ گھاٹ پر03:15 بجے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ جیٹلی کو ان کے بیٹے روہن کے آگ دیتے ہی دہلی پولیس کی ایک مسلح ٹکڑی نے سلامی دی۔اسی وقت بارش ہونے لگی۔ ان کی بیوی سنگیتا اور بیٹی سونالی،اہل خانہ اور دیگر کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیانائیڈو، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا،وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنما غلام نبی آزاد، بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا،بی جے پی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی،مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان، بی جے پی کے نائب صدر شیوراج سنگھ چوہان، چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ رمن سنگھ، بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو، رام مادھو، انل جین، پارٹی کے قومی میڈیاکے سربراہ انل بلونی، سادھوی نرنجن جیوتی، پرہلاد سنگھ پٹیل سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔وزیر اعظم مودی بیرون ممالک کے دورے پرہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوپائے۔آخری رسومات سے قبل ہی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر سمیت دیگر رہنما بھی نگم بودھ گھاٹ پہنچے۔ یوگ گرو بابارام دیو اور بھوٹان کے نمائندے بھی آخری رسومات ادا کرنے کے دوران موجود تھے۔آخری رسومات سے قبل جیٹلی کی لاش کو بی جے پی کے ہیڈکوارٹر سے نگم بودھ گھاٹ لایا گیا۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز ایمس میں جیٹلی کی موت ہوگئی تھی۔جیٹلی کے جسد خاکی کو آج لوگوں کے آخری دیدار کے لئے قومی دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ کیلاش کالونی سے بھارتیہ جنتا پارٹی ہیڈکوارٹر لایا گیا۔ جیٹلی کے جسد خاکی کو پھولوں سے سجے فوج کی گاڑی سے بی جے پی ہیڈکوارٹر لایا گیا۔خیال رہے سابق وزیر خزانہ کا کل یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں لمبی بیماری کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔ اس موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ، ایگزیکٹیو صدر جے پی نڈا، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل، جیٹلی کی اہلیہ، بیٹی اور دیگر رہنما موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...