آرٹیکل 370: وادی میں عیدالاضحی کے موقع پر بھی رہے گی سختی، 15 اگست کے بعد ہی مل سکے گی راحت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th August 2019, 12:07 AM | ملکی خبریں |

سرینگر، 10 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہی وادی میں پر کشیدہ حالات بنے ہوئے ہیں۔جمعہ کے موقع پر کشمیر میں وادی میں ہزاروں لوگ نماز کے لئے نکلے اور کئی مقامات پرپر تشدد واقعات بھی ہوئے۔انتظامیہ اسی طرز پر اب بقرعید کے موقع پر بھی نظام کو برقرار رکھنے کی تیاری میں ہے۔ایک سینئر سیکورٹی افسر نے بتایا کہ 12 اگست کو عیدالاضحی کے موقع پر سری نگر کے عید گاہ میں ہونے والی روایتی نماز کے دوران بھی سیکورٹی کے لحاظ سے سختی بنی رہے گی،ہر سال سری نگر کے عیدگاہ گراؤنڈ میں بڑے پیمانے پر لوگ نماز کے لئے جٹتے ہیں، لیکن اس بار تعداد کچھ کم ہو سکتی ہے،پتھر بازی اور پر تشدد مظاہروں کے خدشہ کے سبب سیکورٹی کے انتظامات سخت رکھنے کی تیاری ہے۔اس کے علاوہ عیدگاہ اور جامع مسجد میں بھی کچھ پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہاں صرف مقامی لوگوں کو ہی نماز پڑھنے کی اجازت دی جا سکے گی۔جامع مسجد میں عید کی نماز تبھی پڑھی جاتی ہے، جب بارش کی وجہ سے عید گاہ میں ایسا نہ کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق وادی میں عید کے موقع پر ضروری سامانوں کی دکانیں کھلی رہیں گی،اگرچہ بڑی مارکیٹوں پر کچھ پابندیاں لاگو رہیں گی۔وادی میں عید کے موقع پر مرحلہ وار طریقے سے دفعہ 144 کو ختم کیا جائے گا،اگرچہ پابندیوں کو مکمل طور پر ہٹانے کی حالت 15 اگست کے بعد ہی پیدا ہوگی،اس کی وجہ یہ ہے کہ یہی وہ دور ہوتا ہے، جب وادی میں علیحدگی پسند اپنی تحریک تیز کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...