سپریم کورٹ نے فلم آرٹیکل 15 پر روک لگانے سے انکارکیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th July 2019, 12:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9/ جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایشمان کھرانہ کی فلم ’ھآرٹیکل 15‘کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔پیر کو سپریم کورٹ نے ’برہمن سماج آف انڈیا تنظیم‘ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں اس فلم پر روک لگانے کی اپیل کی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے درخواست گزار ادارے کو کہا کہ وہ متعلقہ فورم میں عرضی داخل کرے۔ حالانکہ فلم 28 جون کو ہی ریلیز ہو چکی ہے۔برہمن سماج آف انڈیا ادارے کی جانب سے نیمناتھ چترویدی نے عرضی داخل کرکے فلم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے ذات پر مبنی معاشرے میں نفرت پھیلا سکتے ہیں۔سچے مجرمانہ واقعہ کے پس منظرمیں بتاتے ہوئے فلم میں جھوٹے، غلط اور توڑ مروڑ کر کہانی پیش کی گئی ہے جس کے ذات پر مبنی ڈائیلاگ قابل اعتراض، افواہ پھیلانے والے اور سماج میں نفرت پیدا کرنے والے ہیں۔عرضی میں فلم کے نام ’آرٹیکل15‘پر اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے آئین کے آرٹیکل 15 کے تئیں لوگوں میں غلط شبیہ پیدا ہوگی۔ حکومت کی اجازت کے بغیر فلم کا نام ’آرٹیکل 15‘نہیں رکھا جا سکتا۔عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلم سرٹیفیکیشن بورڈ کو ہدایت دی جائے کہ وہ فلم کی نمائش کا جاری سرٹیفکیٹ منسوخ کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...