لوک سبھا انتخابات: ریاست بھر میں پولیس کا سخت بندوبست 90,997افسر واہلکار تعینات، دو مرحلوں کے الیکشن کیلئے 58,225پولنگ بوتھس قائم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2019, 8:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍اپریل (ایس اونیوز) ریاست میں دومرحلوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے جملہ 58,225پولنگ بھوتھس قائم کئے گئے ہیں ان کی نگرانی کے لئے جملہ 90,997پولیس افسروں اوراہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے۔

اس سلسلہ میں اخباری کانفرنس کے دوران تفصیلات پیش کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل وانسپکٹر جنرل آف پولیس نیلامنی۔ ایس۔راجو نے بتایا کہ 18؍اپریل کو پہلے مرحلہ میں جملہ14؍لوک سبھا حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ یہاں پرامن اور منصفانہ طریقے سے پولنگ کروانے کے لئے محکمہ پولیس نے پولیس کا معقول بندوبست کیاہے۔

انہوں نے بتایاکہ انتخابات کے لئے پولیس بندوبست کے طور پر 282 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی) 851انسپکٹرس ،1118پولیس سب انسپکٹرس (ایس آئی) 4205اسسٹنٹ سب انسپکٹرس (اے ایس آئی) 49,250ہیڈ کانسٹیبلس اور کانسٹیبلس ،40,117 ہوم گارڈس اور سیول سرویس ملازمین جملہ90,997پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے 14؍پارلیمانی حلقوں کے لئے جملہ 30,197پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے لئے 45؍ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

 پہلے مرحلہ میں منڈیا، ہاسن، ٹمکور، بنگلور دیہی ، حلقوں کو زیادہ حساس حلقہ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ مذکورہ چاروں پارلیمانی حلقوں کے لئے 19؍ہزار پولیس اور ہوم گارڈس افسروں اوراہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے۔ 6318حساس بوتھس کے طورپر نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے لئے 1782سیکٹر موبائلس، 474گشتی ٹیمیں، 182بی ایس پی ٹرافک گشتی پولیس ٹیمیں،534 ٹرافک ٹیمیں، 443پولیس ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز سے نیم دستہ فوجی کمپنیوں کو بھی مدعوکیاگیا ہے۔ جس میں 5؍کمپنیاں حساس پولنگ بوتھس کے لئے اس کے علاوہ 880سنٹرل ریزرو پولیس ٹیمیں، 138کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پولیس (کے ایس آر پی)،352ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو (ڈی اے آر) ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے جملہ28,128پولنگ بھوتھس قائم کئے گئے ہیں جن میں 5674حساس بوتھس کے طور پر نشاندہی کی گئی ہیں۔ ان بوتھس کے لئے 1531ٹرافک گشتی ٹیمیں،337مقامی پولیس ٹیمیں ،125ڈی ایس پی ٹرافک گشتی ٹیمیں ،382ٹرافک ٹیموں کے علاوہ حساس بوتھس کے لئے 212سی آر پی ایف 143کے ایس آر پی ٹکڑیاں 340ڈی اے آر ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

ڈی جی پی نے بتایا کہ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر قابو پانے کے لئے پولیس کا سخت بندوبست کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ حساس پولنگ بوتھس کے لئے تعینات کے طور پر ایک ہیڈ کانسٹیبل اورایک ہوم گارڈ، جبکہ عام بوتھس کے لئے ایک کانسٹیبل یا ایک ہوم گارڈ کو تعینات کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 15؍پولنگ بوتھس کے لئے ایک سیکٹر موبائل (گشتی) ٹیم مقرر کی گئی ہے جس میں ایک پولیس انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل ، کانسٹیبل ، ہوم گارڈ شامل ہیں۔ گشتی کے دوران گروہ بندی اور ناخوشگوار واقعات پر کڑی نظر رکھیں گی۔

انہوں نے اس بات کی بھی جانکاری دی کہ سوپروائز موبائل ٹیم میں ایک پولیس انسپکٹر ایک ہیڈ کانسٹیبل ،ایک ہوم گارڈ شامل رہیں گے جو پولنگ کے دوران شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے۔ بتایا کہ سب ڈویژن موبائل ٹیمیں بھی مقرر کی گئی ہیں جس میں ڈی وائی ایس پی ، ایک کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل ، ایک ہوم گارڈ ہوں گے۔ چک پوسٹ پر ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک ہوم گارڈ دوشفٹوں میں کام کریں گے جو گاڑیوں کی تلاشی لیں گے۔ فلائنگ اسکواڈ میں ہیڈکانسٹیبل ، ہوم گارڈ بھی ہوں گے۔ کے ایس آر پی سیول نوڈل افسر میں دو اے ایس آئی سمیت دیگر پولیس اہلکار موجود رہیں گے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ انتخابات کو پرامن طریقے سے منعقد کرنے درکار پولیس انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ امن وامان اور نظم وضبط میں خلل پیدا کرنے والے افراد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نیلامنی نے بتایا کہ ریاست بھر میں اب تک انتخابات کے سلسلہ میں 18؍فوجداری مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 4؍ہزار غنڈہ عناصر پر خصوصی نگاہ رکھی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں بیک وقت الگ الگ مرحلوں میں ہورہے انتخابات کی وجہ سے فی الوقت 55؍نیم فوجی کمپنیاں ریاست میں تعینات کی گئی ہیں جب کہ دوسرے مرحلہ کے لئے 57؍نیم فوجی کمپنیاں تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے کے بعد 98,055لائسنس شدہ ہتھیارمیں سے 95,422ہتھیار متعلقہ پولیس تھانوں میں جمع کردئے گئے ہیں۔ غنڈہ عناصر اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھ کر ان میں سے 47,427افراد کے خلاف 44,844معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ان میں 12.621افراد عوام کو ڈر وخوف میں مبتلا کرنے والے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اب تک محکمہ آبکاری قوانین کے تحت 1594معاملات درج کئے ہیں۔ ابتک 15؍کروڑ 72لاکھ 17؍ہزار 616روپئے نقد،23,248لیٹر شراب ،2,12کلو سونا اور43.85کلو چاندی کے زیورات کے علاوہ 38؍لاکھ روپئے مالیت کے مختلف تحفہ جات جو ووٹران میں تقسیم کے لئے جارہے تھے انہیں ضبط کرلیا ہے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ گزشتہ 8؍برسوں کے دوران ریاست میں نکسلی سرگرمیوں پر مکمل طور پر قابو پالیاگیا ہے۔ اس کے باوجود ریاست کے ملناڈ علاقوں ،کیرلا اورتملناڈو کی سرحدوں پر کڑی نظر رکھی گئی ہے اور یہاں رات کے وقت پولیس گشتی بڑھادی گئی ہے۔ اخباری کانفرنس میں دیگر اعلیٰ پولیس افسر بھی شریک تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔