دنیا میں تقریباً 2.5 کروڑ افراد کورونا سے متاثر ،8.41 لاکھ افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2020, 9:30 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

واشنگٹن؍نئی دہلی،30؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 2.49 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک اس وبا کی زد میں آنے سے 8.41 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا سے 24،917،151 افراد متاثر ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں 841،549 افراد کی موت ہوئی ہے۔

عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ کو پار کر کے 5،96،0652 ہوچکی ہے اور اب تک 182،760 افراد کی جان جا چکی ہے۔ برازیل ، دنیا میں کورونا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثر ملک ہے ،جہاں اب تک 3،846،153 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1،20،262 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اتوار کی صبح ہندوستان میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں ریکارڈ 78،761 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد 35،42،734 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی دوران ، 948 افراد کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 63،498 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 27،13،934 ہوگئی ہے۔

کووڈ 19 انفیکشن کے لحاظ سے روس چوتھے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک تقریباً 9،82573 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 16،977 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جارہا ہے ، اور یہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں نمبر پر برقرار ہے۔

اب تک یہاں 629،961 اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 28،471 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، جنوبی افریقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 622،551 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے اموات کی تعداد 13،981 ہوگئی ہے۔ میکسیکو میں ، کورونا انفیکشن کے ساتھ صورتحال بدتر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 591،712 ہوچکی ہے اور 63،819 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کولمبیا کوویڈ ۔19 سے متاثرہ معاملوں کی تعداد میں اب آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب تک 599،884 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 19،063 ہے۔ نئے معاملات میں اضافے کے بعد اسپین اب نویں نمبر پر ہے ، اب تک تقریباً 439،286 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،011 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چلی اب کورونا انفیکشن کے معاملے میں دسویں نمبر پر ہے اور 408،009 افراد متاثرہوئے ہیں اور 11،181 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجینٹینا 11 ویں نمبر پر ہے اور 401،239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8353 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 371،816 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 21،359 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 334،916 تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ سے 41،585 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا انفیکشن سے اب تک 313،911 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3840 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بنگلہ دیش نے کورونا سے متاثر ہونے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں ، کورونا سے 308،925 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 4،206 افراد اس مرض سے فوت ہوچکے ہیں۔ فرانس میں ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 304،947 رہی ہے اور 30،601 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 295،372 کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6284 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ترکی میں متاثرہ کورونا کی تعداد 267،064 ہوگئی ہے اور 6284 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 266،853 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،473 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 242،835 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9،299 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا میں 227،446 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6891 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بیلجیم میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9891 ہوگئی ہے جو 10 ہزار کے قریب ہے ، کینیڈا میں 9161 ، انڈونیشیا میں 7261 ، ایکواڈور میں 6537 ، نیدرلینڈ میں 6252 ، سویڈن میں 5821 ، مصر میں 5376، بولیویا میں کورونا انفیکشن سے4938 لوگوں کی جان چلی گئی ہے اور چین میں 4721 ، رومانیہ میں 3539 ، فلپائن میں 3419 ، گواٹے مالا میں 2728 ، یوکرین میں 2540 ، سوئٹزرلینڈ میں 2540 ، پولینڈ میں 2032 ، پناما میں 1983 ، پرتگال میں 1818 ، آئرلینڈ میں 1777 اورہونڈوراس میں 1842 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...