دنیا میں کورونا سے تقریباً 1.60 افراد متاثر، 6.43 لاکھ سے زیادہ اموات

Source: S.O. News Service | Published on 26th July 2020, 9:34 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

بیجنگ؍ جنیوا؍ نئی دہلی،26؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے پھیلاؤ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 1.60 کروڑ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور643821 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ- 19 کے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے لحاظ سے ہندوستان چھٹے نمبر پر ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 15996140 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 643821 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک کورونا سے 4177847 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 146460 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2394514 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 86449 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 48661 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1385522 ہوگئی ہے۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 885577 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 32063 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کووڈ ۔19 کے معاملات میں روس چوتھے نمبر پر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 805332 ہے اور اب تک 13172 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ اب تک یہاں 443200 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 6655 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں میکسیکو میں کورونا سے 385036 افراد متاثر ہوئے ہیں اور42645 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پیرو میں بھی صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 375961 ہوگئی ہے اور 17843 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کووڈ 19 میں متاثر ہونے کے معاملے میں چلی اب آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب تک یہاں پر 343992 افراد متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 9020 ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ نویں نمبر پر ہے۔ اب تک یہاں 300270 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 45823 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب خلیجی ملک ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 288839 تک پہنچ چکی ہے اور اس کی وجہ سے 15484 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 273113 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 5822 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 272421 ہے جبکہ 28432 افراد دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ وہیں سعودی عرب میں کورونا انفیکشن سے اب تک 264973 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2703 کی موت ہوچکی ہے۔ یوروپی ملک اٹلی میں 245864 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35102 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کولمبیا میں 240795 افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 8269 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 225173 ہوگئی ہے اور یہاں 5596 افراد نے دنیا کو الوداع کہا ہے۔ بنگلہ دیش میں 221178 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2874 افراد اس مرض سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 217801 ہے اور 30195 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 206278 افراد متاثر اور 9124 افراد فوت ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں بیلجیئم میں 9821، کناڈا میں 8929، نیدرلینڈ میں 6159، سویڈن میں 5697، ایکواڈور میں 5507، انڈونیشیا میں 4652، مصر میں 4652، عراق میں 4558، رومانیہ میں 2285، ارجنٹینا میں 2893، بولیویا میں 2535 ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 1977، فلپائن میں 1897، آئرلینڈ میں 1764، پرتگال میں 1716، گوائٹے مالا، پولینڈ میں 1649، یوکرین میں 1610، پاناما 1275 اور افغانستان میں 1248 شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...