ارنب گوسوامی کی وہاٹس ایپ گفتگو پر ہنگامہ، جانچ کی مانگ

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2021, 11:04 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،18؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹی آر پی کیس  کے کلیدی ملزم اور ’براڈکاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل‘ (بارک) کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا کے ساتھ  وہاٹس ایپ پر ہونے والی ارنب گوسوامی کی بات چیت  کے منظر عام پر آنے کے بعد ہنگامہ مچ گیا ہے۔ حالانکہ میڈیا کے ایک بڑے طبقے نے اس معاملے کو اب تک اُتنی شدت سے نہیں اٹھایا ہے جتنے شدید ردعمل کی توقع کی جارہی تھی مگر سوشل میڈیا نے اس معاملے کو ۳؍ دنوں سے موضوع بحث بنا رکھا ہے۔

 کئی اہم اور کلیدی سوال مگر بی جےپی خاموش:  ارنب گوسوامی  کے وہاٹس ایپ چیٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد کئی اہم کلیدی سوالات پیدا ہوگئے ہیں جن کی بنیاد پر کانگریس اور اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں  نے  اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کی مانگ کی ہے۔  دوسری طرف بی جے پی  نے اس معاملے میں غیر معمولی چپی سادھ لی ہے۔ 

  اس معاملے میں صرف ارنب گوسوامی ہی نہیں بلکہ مرکزی حکومت بھی کٹہرے میں کھڑی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ایک ہزار صفحات پر مشمل  وہاٹس ایپ کی  اس  بات چیت  کے بعد یہ سنگین سوال پوچھا جارہاہے کہ ارنب گوسوامی کو بالاکوٹ اور  پٹھان کوٹ حملوں کی اطلاع پہلے سے کیسے تھی؟  واضح رہے کہ ارنب اور پارتھو داس گپتا   کے درمیان ہونے والی یہ بات چیت ٹی آر پی کیس میں  ممبئی پولیس کی اضافی چارج شیٹ کا حصہ ہے۔ 

فوجیوں کی جانوں کے ساتھ کھلواڑ:   کانگریس نے خفیہ حملوں کی اطلاع ارنب گوسوامی کو پہلے سے ہونے کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ کانگریس نے وہاٹس ایپ چیٹ کے اس حصے کا حوالہ دیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ارنب کو نہ صرف  سرجیکل اسٹرائیک کی پیشگی اطلاع تھی بلکہ وہ یہ بھی جانتا تھا کہ ’’کشمیر میں کچھ بڑا‘‘ ہونے والا ہے۔ بالاکوٹ حملے سے ۳؍ دن قبل کے چیٹ میں گوسوامی نے پارتھو داس گپتا کو’’عام حملے سے بڑے حملے‘‘ کی اطلاع دی ہےا ور کہا ہے کہ ’’اور ساتھ ہی کشمیر پر بھی کچھ بہت بڑا ہوگا۔ یہ پاکستان  کے تعلق سے ہے ، حکومت کو یقین ہے کہ وہ اس طرح حملہ کرنے جارہی ہے کہ ملک کے شہری خوش ہوجائیں گے۔‘‘ 

 حکومت سے ہی معلومات لیک ہوئی!:  دی نیوز منٹ کے مطابق اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پوچھا ہے کہ ’’کیا صحافی (اور اس کا دوست)   ۳؍ دن  پہلے سے بالاکوٹ پر جوابی حملے کے بارے میں جانتے تھے؟اگر صحیح ہے تو اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ جن ’’ذرائع‘‘ نے ارنب کو معلومات فراہم کی انہوں نے کہیں اور نہیں دی ہوگی؟‘‘ابھیشیک منو سنگھوی نے تشویش ظاہر کی ہے کہ’’اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت میں ہی بہت  اعلیٰ سطح سے  انتہائی خفیہ معلومات لیک کی جارہی تھی جو ہمارے فوجیوں کی جانوں کو بھی خطرے میں  ڈال سکتی تھی۔‘‘   اس پیشگی اطلاع کی بنیاد پر ارنب گوسوامی کے چینل نے  بالاکوٹ حملے کی رپورٹنگ کی پیشگی تیاری کر کےاپنا ٹی آر پی بڑھانے کی کوشش کی۔  

 مہاراشٹر سرکار جانچ کروا سکتی ہے:  مہاراشٹر کانگریس کے جنرل سیکریٹری سچن ساونت نے بھی ارنب گوسوامی کے مذکورہ چیٹ کی بنیاد پر جانچ کا مطالبہ کرتےہوئے  دعویٰ کیا کہ ارنب نے اپنے چینل پر بالاکوٹ حملے کی اطلاع ۲۰؍ منٹ پہلے دے دی تھی۔  انہوں نے بتایا کہ ’’ہم جلد ہی مہاراشٹر کے  وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے ملاقات کرکے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کی مانگ کریں گے۔‘‘انہوں نے بتایا کہ یہ گفتگو ظاہر کرتی ہے کہ سابق وزیر راج وردھن سنگھ راٹھور  ریپبلک ٹی وی کے ساتھ غیر ضروری جانبداری کا مظاہرہ کرتے تھے۔ کانگریس نے اس پر بی جےپی سے جواب مانگا ہے۔

 سچن ساونت  نے نشاندہی کی ہے کہ ’’وہاٹس  ایپ چیٹ میں ارنب گوسوامی  پی ایم او،  انفارمیشن براڈکاسٹنگ منسٹری   میں  اپنی پہنچ کی ڈینگیں بھگار رہے ہیں اور اے ایس (ممکنہ طور پر امیت شاہ کا مخفف) سےاپنے تعلقات کا حوالہ دے رہے ہیں۔ ‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔