کورونا کی زد میں ایک اور فوجی ڈاکٹر، ممبئی میں 10 مزید طبی اہلکار بھی کورونا پازیٹو

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2020, 1:00 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ ملک میں اب تک 11 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا کی زد میں آ چکے ہیں اور 377 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ فکر کی بات یہ ہے کہ اس بیماری کی زد میں آنے والے طبی اہلکاروں، پولس اہلکاروں اور فوجی اہلکاروں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔

دہلی میں فوج کا ایک اور ڈاکٹر کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈاکٹر جس کے رابطہ میں آیا، انھیں پروٹوکول کے تحت کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جس بلاک میں رہتا ہے اسے سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل رینک کے اس ڈاکٹر نے فی الحال کوئی بیرون ملکی دورہ بھی نہیں کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فوجی اہلکار مانیسر اور نریلا کے کوارنٹائن سنٹر میں گیا تھا۔ کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد ڈاکٹر کو علاج کے لیے فوج کے بیس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس سے قبل 29 مارچ کو کولکاتا میں تعینات فوج کے ایک ڈاکٹر اور دہرہ دون میں تعینات ایک جے سی او کو بھی کورونا پازیٹو پایا گیا تھا۔ لداخ میں تعینات ایک جوان کو بھی کورونا پازیٹو پایا گیا تھا، حالانکہ یہ جوان اب ٹھیک ہو گیا ہے۔ فوج کی جانب سے کورونا وائرس کو لے کر ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے، تاکہ کورونا وائرس فوج میں اندر تک نہ پھیلے۔

اس درمیان ممبئی کے ایک اسپتال کے 10 مزید طبی اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب تک اسپتال کے کل 35 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ چکا ہے۔ سبھی ملازمین کا علاج اسپتال میں ہی کیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔