آرمی ڈے: پی ایم مودی، صدر کووند، راہل اور گہلوت نے فوجیوں کو پیش کی مبارکباد

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2020, 9:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) 15 جنوری 2020 کو پورا ہندوستان ’آرمی ڈے‘ منا رہا ہے اور اس موقع پر پی ایم نریندر مودی، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سمیت کئی سیاسی ہستیوں نے فوجیوں کو مبارکباد دی۔ 72ویں آرمی ڈے کے موقع پر پی ایم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہندوستان کی فوج ماں بھارتی کی آن بان اور شان ہے۔ آرمی ڈے کے موقع پر میں ملک کے تمام فوجیوں کی بے مثال جرات، حوصلہ اور اولالعزمی کو سلام کرتا ہوں‘‘۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹوئٹ کے ذریعہ پیش اپنے پیغام فوجیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’ آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوج کے تمام فوجی بھائی بہنوں، بہادروں اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد ۔ آپ ہمارے ملک کے فخر اور ہماری آزادی کے محافظ ہیں ۔ آپ نے ہماری خودمختاری کی حفاظت کی ہے، ملک کے افتخار میں اضافہ کیا ہے اور لوگوں کی حفاظت کی ہے۔ جے ہند!‘‘

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی آرمی ڈے پر ٹوئٹ کے ذریعہ بہادر جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں اپنا سب کچھ قربان کرنے والے ہندوستانی فوج کے سبھی بہادر جوانوں، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو یوم بری فوج کو بہت بہت مبارکباد۔ جے ہند!‘‘

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے سوشل نیٹورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر آرمی ڈے سے متعلق اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’ہمارے فوجیوں اور فوج کے جوانوں کی بہادری اور ہمت کو سلام۔ ہم ان کی بے لوث خدمت اور ملک کے لئے ان کی قربانی کے قرضدار ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ آرمی ڈے کے موقع پر آرمی کمان ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں میں فوجی پریڈ اور طاقت کا مظاہرہ کے ساتھ دیگر پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پہلی بار ایک خاتون افسر کیپٹن تانیہ شیر گل مردوں کی تمام ٹکڑیوں کی قیادت کریں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...