آذربائیجان کے شہر گینجا پر میزائل سے حملہ، پانچ افراد ہلاک، 35 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2020, 9:18 PM | عالمی خبریں |

باکو،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آذربائیجان کے شہر گینجا پر میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ آذربائیجان کے صدر کے دفتر کے افسر حکمت حاجیئیف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ حاجیئیف نے ٹویٹ کیا ’’آرمینیا کے میزائل حملوں میں پانچ شہری ہلاک اور 35 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ہنگامی سروس کے اہلکار امدادی اور راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ آرمینیا کی دہشت گردی اور جنگی جرائم جاری ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ 27 ستمبر سے آرمینیا اور آذربائیجان کی فوجوں میں نگورنو-کاراباخ علاقے پر قبضے کے سلسلے میں پرتشدد لڑائی جاری ہیں۔ اس جدوجہد میں اب تک دونوں طرف سے بہت سے لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس کی ثالثی کے بعد دونوں ممالک 10 اکتوبر کو جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے پر راضی ہوگئے تھے ، لیکن لڑائی پھر شروع ہوگئی ہے۔

آذربائیجان نے جزوی طور پر ملک میں مارشل لاء نافذ کیا ہے جبکہ آذربائیجان نے تمام بین الاقوامی پروازوں کے لئے اپنے ہوائی اڈے بند کردیئے ہیں۔ صرف ترکی کو ہی اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ ترکی نے آذربائیجان کو کھلے عام اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...