سری لنکا دورے کے لیے ہندوستان کی انڈر -19ٹیم میں شامل ہوئے ارجن تندولکر
نئی دہلی ،08؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فہرست میں اب پھر تندولکر عرفی نام شامل ہو جائے گا کیونکہ سچن تندولکر کے بیٹے ارجن کو سری لنکا کے خلاف چار روزہ دو مقابلوں کے لیے انڈر -19 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اٹھارہ سالہ ارجن بائیں ہاتھ تیز گیند باز ہے اور نچلے مڈل آرڈر میں ا چھے بلے بازبھی ہیں۔ان کی لمبائی چھ فٹ ایک انچ ہے۔بنگلور میں ہندوستان انڈر -19 کی دو ٹیمیں اعلان کیاگیا جن کی قیادت انوج راوت اور آرین جیال کریں گے۔ یہ انتخاب دلچسپ بن گیا کیونکہ اشیس کپور، جنانیدر پانڈے اور راکیش پاریکھ کی تین رکنی سلیکشن کمیٹی نے جونیئر تندولکر کو طویل فارمیٹ کے لئے انتخاب کیا۔ارجن کے کوچ بہار ٹرافی (قومی انڈر -19)کے پانچ میچوں میں 18وکٹ ہیں اور وہ سیشن میں وکٹ چٹکانے والے گیند بازوں کی فہرست میں 43ویں نمبر پر ہیں۔اس نے مدھیہ پردیش کے خلاف پانچ وکٹ (95رن دے کر پانچ وکٹ)چٹکائے تھے۔