بریکنگ نیوز

فیفا ورلڈ کپ 2022: ارجنٹینا کی سپر 16 ریس میں واپسی

Source: S.O. News Service | Published on 27th November 2022, 9:14 PM | اسپورٹس |

لوسیل،27؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) فیفا ورلڈ کپ 2022 جیتنے کے مضبوط دعویدار ارجنٹینا نے کپتان لیونل میسی کی بدولت میکسیکو کو 2-0 سے شکست دے کر سپر-16 میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔ لوسیل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو گروپ سی کے میچ میں میسی (64ویں منٹ) نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ 87ویں منٹ میں میسی کی معاونت سے ایمزو فرنینڈس نے گول کرکے ارجنٹینا کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔

اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں الٹ پھیر کا شکار ہونے کے بعد دو بار کی چیمپئن ارجنٹینا اس میچ میں بھی بغیر فارم کے نظر آئی۔ کرو یا مرو مقابلے کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا دباؤ میں ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہا، حالانکہ گول کیپر ایمیلیانو مارٹنیز نے مخالف ٹیم کو برتری حاصل نہیں کرنے دی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کا جارحانہ رویہ دیکھنے کو ملا۔ کپتان میسی نے 64ویں منٹ میں میچ کا پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد بھی ارجنٹینا گول کی تلاش نہیں چھوڑی اور میکسیکو کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ انہیں میچ کی دوسری کامیابی 87ویں منٹ میں ملی جب متبادل کھلاڑی فرنینڈس نے میسی کی اسسٹ کو گول کر دیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی ارجنٹینا گروپ سی ٹیبل میں دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے اور اس کی سپر 16 میں جگہ بنانے کی امیدیں ابھی تک برقرار ہیں۔ گروپ سی میں سرفہرست اب بھی رابرٹ لیوانڈووسکی کی پولینڈ برقرار ہے جبکہ میکسیکو اس شکست کے ساتھ ٹیبل کے سب سے نیچے چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی-20 میں ہندوستان کو 21رنوں سے شکست دے دی

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ رانچی میں کھیلا گیا، جس میں نیوزی لینڈ نے 21 رنوں سے جیت حاصل کی۔ واشنگٹن سندر نے ہندوستان کے لیے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ ٹیم انڈیا کو جیت سے ہم کنار نہیں کرا سکے۔ طوفانی نصف سنچری بنانے کے علاوہ سندر نے 2 ...

محمد سراج وَنڈے رینکنگ میں بنے دنیا کے نمبر 1 گیند باز

ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سراج نے وَنڈے کرکٹ میں دنیا کے نمبر 1 گیندباز ہونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ آئی سی سی کی تازہ وَنڈے رینکنگ منظر عام پر آنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ عرصہ بعد وَنڈے کرکٹ میں کسی ہندوستانی گیندباز نے نمبر ایک کی ...

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کرکے ونڈے میں نمبر ایک مقام حاصل کرلیا

  ہندوستان نے کپتان روہت شرما (101) اور شبھمن گل (112) کی شاندار سنچریوں کی بدولت منگل کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 90 رن سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 3-0سے جیت لی۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 385 رن بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 41.2 ...