ارے بائیل گھاٹ پر کانکریٹ روڈ بنانے 52کروڑر وپئے کا منصوبہ مرکزی حکومت کو ارسال : شیورام ہیبار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th November 2020, 9:09 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:26؍نومبر(ایس اؤ نیوز)ضلع نگراں کار وزیر شیورام ہیبار نے  ارے بائیل سے لے کر اڈگوندی تک کی 16کلومیٹر قومی شاہراہ 63کو مکمل طورپر کانکریٹ سڑک میں منتقل کرنے کے لئے خصوصی توجہ دیتے ہوئے  52کروڑر وپئے کا منصوبہ تشکیل دے کر منظوری کے لئے مرکزی حکومت کو بھیج دیا ہے۔

ارے بائیل شاہراہ ٹرافک کے لئے بالکل مناسب نہیں رہی، پوری سڑک خستہ ہوگئی ہے، اس سے قبل متعلقہ سڑک کی درستی کےلئے 20کروڑ روپئے کی منظوری لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔ مرکزی حکومت کے محکمہ قومی شاہراہ نے سال 2020-21 کے سالانہ منصوبے میں ریاست کے مختلف منصوبہ جات کے لئے کل 2619کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ جس میں ارے بائیل سڑک کی درستی کے لئے 20کروڑ روپئے بھی میں شامل ہیں۔ 20کروڑ روپیوں کی مدد سے سڑک کی مرمت تو ہوگی لیکن اگلے ایک سال میں سڑک کی پھر وہی درگت ہونے کا خیال ظاہرکرتےہوئے شیورام ہیبار نے ارے بائیل سے اڈگونڈی تک سروے کرایا اور 16کلومیٹر لمبی سڑک کو مکمل طورپر کانکریٹ  میں منتقل کرنے کافیصلہ لیا۔ پی کیو سی (پیومنٹ کوالٹی کانکریٹ) کا استعمال کرتےہوئے سڑک کی تعمیر کی جائے گی تو طویل عرصے تک سڑک خراب یا خستہ نہیں ہوگی، کیونکہ سڑک کی تعمیر میں اسٹیل کی سلاخیں استعمال کئے جانے سے بھاری وزنی سواریوں کے گزرنے سے سڑک پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور قریب ایک فٹ اونچا کانکریٹ ڈالے جانے سے سڑک کافی مضبوط و مستحکم رہنے کی  بات وزیر شیورام ہیبار نےکہی۔

سڑک تعمیر کے لئے 20کروڑ روپئے منظور ہوئے تو شیورام ہیبار نے کہاکہ صرف20کروڑروپیوں میں سڑک کے گڑھے وغیرہ بھرنے کے لئے ہی خرچ ہوجائیں گے اور اگلے ایک سال میں ہی سڑک دوبارہ خراب ہوجائے گی ۔ اس سلسلےمیں انہوں نے افسران کو کہاکہ وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا اور مرکزی وزیر نتین گڈکری سے منظوری لینےکی ذمہ داری میری ہے آپ پی کیوسی کانکریٹ والی سڑک تعمیر کا منصوبہ بنانے کہا ۔ اب وہ مرکزی حکومت کو بھیجا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...