ایمیزون کے برساتی جنگلات میں 12500 برس پرانی تہذیب کا انکشاف !

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2020, 8:02 PM | عالمی خبریں |

لندن،2دسمبر(آئی این ایس انڈیا)لاطینی امریکا میں ایمیزون کے برساتی جنگلات کے کولمبیا میں واقع حصے میں چٹان پر بنائے گئے فن پارے کی 8 میل لمبی دیوار کا انکشاف ہوا ہے۔ اس فن پارے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسے 12500 سال قبل بنایا گیا تھا۔ چٹان پر بنائی گئی تصاویر اور نقوش کو برطانیہ اور کولمبیا کی ایک مشترکہ ٹیم نے گذشتہ برس دریافت کیا تھا۔ تاہم اس کے انکشاف کا اعلان محض چند روز قبل کیا گیا ہے۔

آئندہ ہفتے کے روز برطانیہ کاChannel 4 ٹیلی وژن اس دستاویزی فلم کی پہلی قساط نشر کرے گا جس کی عکس بندی دریافت کیے گئے مقامSerrania de la Lindosa پر کی گئی ہے۔ یہ جگہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا سے 400 کلو میٹر کی دوری پر ایمیزون کے برساتی جنگلات میں واقع ہے۔ دستاویزی فلم کی دوسری قسط ہفتہ 12 دسمبر کو نشر کی جائے گی۔ اس طرح دنیا آثار قدیمہ کے اس خزانے سے متعارف ہو گی۔

اس دستاویزی فلم کا نامLost Kingdoms of the Amazon ہے۔ فلم کی پروڈیوسر یمنی شامی نژاد برطانوی خاتون کھوج کار "اِيلا الشماحی" ہیں۔ وہ 36 برس قبل برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئیں۔ ایلا کے والدین یمن سے ہجرت کر کے برطانیہ منتقل ہو گئے تھے۔ نسلا وہ شام سے تعلق رکھتی ہیں۔

ایلا الشماحی نے برطانوی اخبار Observer کو اتوار کے روز بتایا کہ دریافت کیے گئے مقام پر چٹانوں پر بنی ہوئی تصاویر ان شخصیات اور جانوروں کی ہیں جو کولمیبیا میں واقع ایمیزون جنگلات کے حصے میں رہا کرتے تھے۔ ان میں بعض جانوروں کی نسل معدوم ہو چکی ہے۔ ان میں اہم ترین جانور کو سائنس دان mastodon(ہاتھی سے مشابہ ایک جانور جو اب معدوم ہے) کے نام سے جانتے ہیں۔ اس لحیم و شحیم جانور کی نسل 10 سے 11 ہزار سال قبل معدوم ہو چکی ہے۔ اسی طرح چٹان پر بنے خاکوں میں اونٹ سے ملتے جلتے جانور Palaeolama کی بھی تصاویر ہیں۔ یہ بھی طویل عرصہ قبل معدوم ہو چکا ہے۔ ان کے علاوہ مختلف جانوروں کی تصاویر ہیں جن میں گھوڑوں سے ملتے جلتے جانور کے علاوہ مچھلی، کچھوا اور پرندے شامل ہیں۔ اسی طرح رقص کرتے انسانوں کے بھی خاکے موجود ہیں۔

کھوج کار ٹیم کے مطابق چٹانوں پر یہ فن پارے ایمیزون کے علاقے میں سب سے پہلے پہنچنے والے انسانوں نے بنائے تھے۔ چٹانوں پر یہ فن پارے اور تصاویر تقریبا 12 کلو میٹر طویل ہیں لہذا ان کا تحقیقی مطالعہ کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ اسی بنیاد پر دریافت ہونے والے خاکوں کو تاریخ سے قبل کے زمانے کے چٹانوں کے سب سے بڑے فن پاروں کے مجموعے میں شمار کیا جا رہا ہے۔

اس چٹان کی دریافت کرنے والی کھوج کار ٹیم کو مذکورہ مقام تک پہنچنے کے لیے 4 گھنٹے پیدل چلنا پڑا۔ اس ٹیم کو یورپی تحقیقی کونسل نے تشکیل دیا۔ ٹیم کی قیادتم Exeter University میں آثار قدیمہ کے علوم کے پروفیسر اور امیزون کے علاقے کے ماہرJosé Iriarte کر رہے تھے۔

پروفیسر جوز کے نزدیک اتنی بلند تصاویر بنانے کے واسطے اس وقت کے لوگوں نے لکڑی کی سیڑھیاں تیار کی ہوں گی۔ تصاویر اور خاکوں میں سرخ رنگ نمایاں ہے۔ جوز کے مطابق بعض تصاویر میں بلند و بالا جانوروں کے اطراف چھوٹے حجم میں انسانوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ آیا یہ لوگ جانوروں کی پرستش کرتے تھے !

 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...