حوثی ملیشیا اور یمنی حکومت قیدیوں کے تبادلے پر متفق

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2020, 12:44 AM | عالمی خبریں |

 صنعاء،18/ فروری (آئی این ایس انڈیا) یمن میں آئینی حکومت اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے درمیان اردن کی میزبانی میں سات روز سے جاری مذاکرات میں فریقین نے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے تاہم اس حوالے سے قیدیوں کی فہرست سامنے نہیں آئی ہے۔ بعض ذرائع نے خبر دی ہے کہ رہائی پانے والوں میں صدر عبد ربہ منصور ھادی کے بھائی میجر جنرل ناصر منصور ھادی بھی شامل ہوں گے۔رپورٹ کے  مطابق یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریف تھس  نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ یمن کی آئینی حکومت اور حوثیوں نے اردن میں 7 روزہ ملاقاتوں کے بعد قیدیوں اور نظربندوں کے تبادلے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر منصور ھادی کے بھائی کی رہائی کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ حوثی ملیشیا نے مارچ 2015 میں ملک کے جنوب میں حجۃ گورنری میں العند فضائیہ کے اڈے پر لڑائی کے دوران میجر جنرل ناصر منصور ہادی، سابق وزیر دفاع میجر جنرل محمود الصبیحی اور 31 ویں آرمرڈ بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فیصل رجب کو گرفتار کرلیا۔دریں اثنا یمن کی وزارت برائے انسانی حقوق کیسیکرٹری اور قیدیوں، اغوا اور جبری طور پر لاپتہ ہونے والے شہریوں کی تلاش کے لیے قائم کمیٹی کے ایک رکن مجید فضایل نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے ساتھ اردن کے دارالحکومت عمان میں طے پائے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں ایک ہزار 420 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔فضائل نے مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جس میں تمام قیدیوں اور نظربندوں کی جامع اور مکمل رہائی کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ طریقہ کار کا تقاضا ہے کہ پہلے مرحلے میں شامل افراد کی تعداد پر اتفاق کرنے کے بعد ناموں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ قیدیوں کے تبادلے کی اس ڈیل میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریف تھس اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی بھی تعاون کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں یمنی عہدیدار کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے پراتفاق حقیقی پیش رفت ہے مگر اس کی کامیابی کا انحصار حوثی ملیشیا کی طرف سے اس پرعمل درآمد پر ہے۔ اگر حوثیوں کی طرف سے اس پرعمل درآمد میں کسی قسم کے تاخیری حربے استعمال نہ کیے گئے تو قیدیوں کی جلد رہائی ممکن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔