یمن:عرب اتحاد کا حجہ میں فضائی حملہ، حوثیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2018, 9:11 PM | خلیجی خبریں |

صنعاء 17فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری آپریشن کے دوران جمعہ کو شمال مغربی گورنری حجہ میں ایک کارروائی گئی جس کے نتیجے میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔ نامہ نگار کے مطابق اتحادی طیاروں نے حجہ میں حیران کے مقام پر باغیوں کے ایک سیکیورٹی مرکز اور ایک اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اسلحہ کی بھاری مقدار کو تباہ کردیا گیا۔یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق مشترکہ کنٹرول روم کی جانب سے حجہ میں حوثیوں کے اسلحہ مراکز کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد انہیں فضائی حملوں سے تباہ کیا گیا۔یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے دوران حجہ گورنری میں ہونے والی لڑائی میں 40 حوثی باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری سے ہوئیں۔ یمنی فوج کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ حجہ میں ہلاک ہونے والے باغیوں میں ایک سرکردہ کمانڈر عبدالقادر ھادی ھبہ اور کئی دیگر جنگجو شامل ہیں۔ ھبہ کو گذشتہ منگل کو ایک زمینی کارروائی کے دوران ہلاک کیاگیا تھا۔گذشتہ دو روز کے دوران حجہ اور دوسرے علاقوں میں یمنی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے بمباری کی۔

ایک نظر اس پر بھی

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...