کاروار: سائنس اور انجنئیرنگ میں پی ایچ ڈی کےلئے کرناٹک حکومت کی طرف سے اسکالرشپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th January 2021, 8:50 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:20؍جنوری (ایس اؤ نیوز) حکومت کرناٹکا کے محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی کے ڈی ایس ٹی سائنس اور انجنئیرنگ میں پی ایچ ڈی (تحقیق) کے لئے ڈی ایس ٹی ۔پی ایچ ڈی  اسکالرشپ نامی پروگرام خود مختار ادارے کرناٹکا سائنس اور ٹکنالوجی ترغیب سوسائٹی کے ذریعے نافذ کیا جارہاہے۔

سال 2020-2021میں متعلقہ منصوبے کی اسکالرشپ حاصل کرنے کےلئے طلبا کو آن لائن عرضی داخل کرنی ہے۔ اسکالرشپ کے لئے وہ طلبا جو کرناٹکا حکومت سے تصدیق شدہ کسی بھی یونیورسٹی یا تعلیمی ادارے میں پی ایچ ڈی کے لئے رجسٹریشن کئے ہیں  وہی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

محکمہ کے مینجنگ ڈائرکٹر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آن لائن عرضی داخل کرنےکی آخری تاریخ 10فروری کی شام 5بجے تک ہے۔ زیادہ تفصیلات اور معلومات کے لئے طلبہ  http://ksteps.karnataka.gov.in ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے ہیں  اور اپنا فارم بھرسکتے ہیں۔  

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی