بنگلورو یونیورسٹی : لاء ڈگری کے 5سالہ کورس کیلئے عرضیاں مطلوب

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2022, 11:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29؍جون (ایس او نیوز) بنگلورو یونیورسٹی کے گنانا بھارتی کے احاطہ میں موجود لاء کالج میں سال2022-23کے 5سالہ بی اے، ایل ایل بی (آنرس کورس) ڈگری پہلے سمسٹر میں داخلہ کے لئے آن لائن عرضیاں مطلوب ہیں۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری اخباری بیان میں بتایاگیا کہ آن لائن عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ 15جولائی ہے۔ بذریعہ آن لائن بھرتی کردہ عرضیوں کو ڈاؤن لوڈ کرکے تصدیق کردہ دستاویزات کے ساتھ 20 جولائی کے اندر پرنسپل کو پیش کریں۔

ذرائع نے بتایاکہ عرضی داخل کرنے کے خواہشمند امیدوار پی یو سی سال دوم یا مساوی امتحانات میں کم سے کم 45فیصد مارکس کے ساتھ کامیاب ہوں اور درج ذات و فہرست طبقات کے امیدواروں کے لئے 40 فیصد اور او بی سی کے امیدوار 42 فیصد مارکس کے ساتھ کامیاب ہونا لازمی ہے۔ عمر عام زمرہ کے لئے 20سال اور درج ذات و فہرست طبقات او بی سی اور غیرملکی طلبہ کے لئے 22سال مقرر کی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.bangaloreuniversity.ac.inیا www.ulc.bangalore.com دیکھیں یا رابطہ کریں۔ 080-22961172

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...