کورگ کی ملٹری اسکول(سینک اسکول)میں6اور9جماعت میں  داخلہ جات کے لئے اہل طلبا سے عرضیاں مطلوب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th September 2019, 7:18 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:17؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)آل انڈیا سینک اسکول داخلہ امتحان کے ذریعے کورگ کی فوجی اسکول میں سال 2020-21 کے  6اور 9جماعت  میں داخلہ جات کے لئے لڑکوں سے عرضیاں مطلوب ہیں۔

جو طلبا 6میں داخلہ چاہتے ہیں  ان کی پیدائشی تاریخ  یکم اپریل 2008سے 31مارچ 2010کے درمیان ہو اور جو 9جماعت میں داخلہ چاہتے ہیں ان کی پیدائشی تاریخ یکم اپریل 2005سے 31مارچ 2007کے درمیان ہونی چاہئے۔ اسی طرح تصدیق شدہ اسکول سے 8جماعت کی اسٹڈی سرٹیفکٹ سونپنی ہوگی۔

6ویں جماعت کے لئے 85اور 9ویں جماعت کے لئے 30نشستیں مختص ہیں۔ طلبا کا انتخاب داخلہ امتحان میں طلبا کے حاصل کردہ زائد نمبرات کی بنیاد پر اور میڈیکل ٹسٹ کے ذریعے ہوگا۔ متعلقہ نشستوں میں پسماندہ ذات کے لئے 15فی صد، پچھڑے طبقات کے لئے 7.5فی صد، محکمہ دفاع (ڈیوٹی انجام دے رہے اور وظیفہ یاب فوجیوں کے بچوں کے لئے )25فی صد نشستیں ریزروہونگی۔ جنرل اور محکمہ دفاع کے طلبا کے لئے 400روپئے اور پسماندہ و پچھڑے طبقات کے لئے 250روپئے فیس ہوگی۔

6ویں جماعت کے لئے سینک اسکول کورگ،بنگلورو، منگلورو، شیموگہ ، میسور، بائلکوپہ (میسور ضلع )،چتردرگہ اور 9ویں جماعت کے لئے سینک اسکول کورگ میں امتحانی مراکز ہونگے۔ 6اور 9داخلہ امتحانات کے سوالات بالترتیب 5اور 8جماعت کے سی بی ایس سی نصاب کےتحت ہونگے۔ داخلہ امتحان 5جنوری 2020کو ہوگی۔ رجسٹریشن کے لئے 23ستمبر 2019آخری تاریخ ہے۔ویب سائٹ sainikschooladmission.inکے ذریعے  آن لائن بھی رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ زائد معلومات کے لئے 8510055577-8510044411اور 278963-08276پر رابطہ کرنے کی پریس ریلیز میں اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔