آئندہ ماہ ویٹرنری یونیورسٹی بیدر میں دو روزہ کانفرنس ، علاقہ حیدر آباد کرناٹکا کے موضوعات پر مضامین لکھنے کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 12th June 2022, 3:34 PM | ریاستی خبریں |

بیدر ، 12؍جون (ایس او نیوز؍راست ) ضلعی انتظامیہ سے جاری اطلاعات کے مطابق   یونیورسٹی آف ویٹرنری میڈیسن اینڈ فشریز سائنسز بیدر میں آئندہ ماہ دو روزہ ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔  اس ورکشاپ میں علاقہ حیدر آباد کرناٹکا میں 1724 سے 1948 تک کی تعلیمی، تہذہبی ادبی اور مذہبی تاریخ کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی، 1948 سے 1956 تک کی تحریکات، لسانی بنیادوں پر ریاستوں کی نئی حد بندیاں، پولیس ایکشن وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موضوع کے علاوہ  ترقیاتی بورڈز کی تشکیل، ننجنڈپا سفارشات کے نفاذ، خصوصی مراعات کے لئے آرٹیکل 371 (j) کے نفاذ پر تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں سے سنجیدہ اور مدلل مضامین لکھنے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے. مضامین 10 صفحات سے زیادہ پر مشتمل نہ ہوں۔

 ماہرین کا پینل متعلقہ مضامین کو حتمی شکل دینے کا ذمہ دار ہے۔  جب مضامین قبول ہو جائیں گے تو ایسے مصنفین، ماہرین اور مورخین کو ورکشاپ میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ متعلقہ مجوزہ موضوعات پر مضامین 25 جون 2022 تک مندرجہ ذیل، ای میلس پر[email protected], [email protected] یاواٹس ایپ نمبر 9342659766 پر ارسال کئے جاسکتے ہیں. اس میٹنگ میں صدرِ اجلاس ڈپٹی کمشنر بیدر مسٹر گویند ریڈی، وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی پروفیسر دیانند اگسر، مسٹر لکشمن دستی سیکریٹری اور  ڈاکٹر وہاب عندلیب سابق صدرنشین کرناٹک اردواکیڈمی بنگلور، ڈاکٹر ماجد داغی صدر لوک ساہتیہ منچ گلبرگہ،پروفیسر مہابلیشوراپپا سابق صدر شعبہ تاریخ جامعہ گلبرگہ،ڈاکٹر راجندر پرساد وجئے نگر یونیورسٹی کے علاوہ مسٹر شکیل آئی ایس پولس ہید کانسٹیبل ہمنا آباد و دیگر اراکین شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔