افغانستان میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے متحد ہونے کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2021, 11:38 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،9؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اتحادیوں اور شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران کو کم کرنے اور دہشت گردی کے خلاف طالبان کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوشش میں متحد ہوں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے بیان میں یہ اطلاع دی۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ’’وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ افغانستان کے بارے میں وزارتی اجلاس کی میزبانی کی‘‘۔ انٹونی بلنکن نے افغانستان کے انسانی بحران کے حل اور شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے طالبان کو جوابدہ ٹھہرانے اور افغانوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے محفوظ راستے کی اجازت دینے اور بنیادی حقوق کا احترام کرنے والی شمولیاتی حکومت بنانے پر متحد ہونے کی اپیل کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ خواتین اور لڑکیوں سمیت افغان لوگوں کے انسانی حقوق کی حمایت جاری رکھے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ملک دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انسانی امداد وقت پر دستیاب نہیں ہوئی ہے تو آنے والے موسم سرما میں ان سینکڑوں ہزار افغانوں کو خطرہ لاحق ہو جائے گا جن کی روزی کا انحصار زراعت پر منحصر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔