پارلیمنٹ میں عوام کی بات اٹھانے پر معافی مانگنے کا سوال ہی نہیں: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2021, 8:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو اپوزیشن کے اراکین کی معطلی واپس لینے کے لیے معافی مانگنے کی حکومت کی شرط پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایوان کو بتانا چاہیے کہ عوام سے جڑے مسائل کو اٹھانا کیاغلط ہے اور اس کے لیے کیا معافی مانگنی چاہیے۔ راہل گاندھی نے اس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جوابی حملہ کرتے ہوئے سوال کیا ’’کس بات کی معافی؟ پارلیمنٹ میں عوام کی بات اٹھانے کی؟ بالکل نہیں!

راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے آج جب ارکان کی معطلی واپس لینے کی بات کی تو نائب صدر وینکیا نائیڈو نے اس سلسلے میں کہا کہ جب تک اپوزیشن کے ارکان معافی نہیں مانگ لیتے ان کی معطلی واپس نہیں لی جاسکتی۔

راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھرگے نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں اپوزیشن کے دھرنے کے دوران نامہ نگاروں سے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان کی معطلی پوری طرح سے غیر جمہوری ہے اور یہ جمہوریت کو مارنے اور اپوزیشن کو کچلنے کی سازش ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور ایک آواز ہوکر حکومت کے اس فعل کی مذمت کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...