اے پی سی آر کی طرف سے امسال سو مستحق طلبہ کو قانون کی تعلیم فراہم کرنے کا اعلان؛ بنگلور فساد کے الزام میں گرفتارشدگان کو ضمانت دلانے میں اے پی سی آر کا اہم رول

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th March 2021, 6:26 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلور 24 مارچ ( ایس او نیوز) اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر)  نے  امسال    مالی طور پر کمزور ملت کے سو  طلبہ کو  قانونی  تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے  ایل ایل بی کرنے کے خواہشمند ملت کے نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری  طور پر اے پی سی آر بنگلور دفتر سے      رابطہ کرکے اپنا نام درج کرائیں۔  سو منتخب طلبہ کو ایل ایل بی کے ساتھ مفت CLAT (کامن لاء ایڈمیشن ٹیسٹ) کی  کوچنگ اور ٹریننگ بھی دی جائے گی۔  اس بات کی اطلاع  اے پی سی آر کرناٹک چاپٹر کے سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز نے دی۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  ایڈوکیٹ محمد  نیاز نے بتایا کہ    بنگلور میں منعقدہ   اے پی سی آر کی ریاستی  انتظامیہ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں جس میں  ایل ایل بی کے خواہشمند مالی طور پر کمزور ملت کے  سو طلبہ کو  اسپاونسر کرنے  کا بھی  فیصلہ    شامل ہے، انہوں نے کہا کہ   ایل ایل بی کے ساتھ ساتھ  طلبہ کو CLAT کی کوچنگ بھی فراہم کی جائے گی  ساتھ ساتھ طلبہ کو  قانون کے میدان میں آگے بڑھانے میں  ہر ممکن رہنمائی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر   ملت کے افراد میں  قانونی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے   اُنہیں  بہت ساری قانونی  د شواریاں پیش آرہی ہیں اگر ہمارے نوجوان قانون کے میدان میں آگے آئیں اور قوم و ملت کی رہنمائی کرتے ہوئے  قانون کے مطابق انصاف حاصل کرنے اور مظلوموں کو بھی انصاف  دلانے کی کوشش کریں تو قوم   مضبوط بن سکتی ہے۔  انہوں نے  کالجس میں تعلیم حاصل کرنے والے ملت کے نوجوانوں پر  زور دیا کہ وہ  قانون کی ڈگری حاصل کرنے کی طرف زیادہ توجہ دیں اور مظلوموں کو انصاف دلانے میں  ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے  کہا کہ اسی جذبے کے تحت اے پی سی آر کی جانب سے امسال   ملت کے سو طلبہ کو قانون کی ڈگری فراہم کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اسی پر بس نہ کرتے ہوئے ایسے نوجوانوں کو کامن لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کی بھی کوچنگ نیز تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے درخواست کی کہ  وہ  اپنا درخواست نامہ اور اپنی تعلیمی معلومات Email: [email protected] پر  روانہ کریں۔ مزید جانکاری کے لئے  اے پی سی آر کورڈی نیٹر جناب شیخ شفیع احمد سے موبائل نمبر 9342358745 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

بنگلور کے جی ہلّی اورڈی جے  ہلّی  تشدد کے الزام میں گرفتار شدگان  کو  بھرپور قانونی امداد : اے پی سی آر ریاستی صدر ایڈوکیٹ پی عثمان نے بتایا کہ  اگست 2020 میں بنگلور کے جی ہلّی اور ڈی جے ہلّی میں ہوئے تشدد میں چار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی  ۔ 474   لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا،  انہوں نے اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ پہلی مرتبہ تشدد کے معاملے میں پولس نے 47 ملزمین پر UAPA کی دفعات لگائی ہیں جس کے تحت انہیں جلد ضمانت ملنا ممکن نہیں ہے ایڈوکیٹ پی عثمان نے بتایا کہ بنگلور میں سیکولر ایڈوکیٹ فورم کے بینر میں ،    جس میں اے پی سی آر   بھی شامل ہے اب تک  زیادہ تر لوگوں  کو ضمانت پر رہا کیا جاچکا ہے، مزید 170 لوگوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  ملت کے افراد میں قانونی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بھی کافی نوجوانوں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی آر اسی مقصد کے تحت لوگوں میں قانونی بیداری لانا  چاہتی ہے، جس کے لئے   ریاست کے مختلف علاقوں میں  قانونی بیداری  کے ورکشاپ بھی چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے  ملت کے لوگوں پر زور دیا کہ   وہ ایسے ورکشاپ میں حصہ لیں ، اور اپنے بچوں کو  دیگر تعلیمی  ڈگری کے ساتھ ساتھ قانون کی تعلیم بھی  پڑھائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔